ہماری پانچ سالہ کارکردگی سے مالیگاوں شہر کی عوام بیحد خوش ، ان شاءاللہ اس بار پہلے سے زیادہ ووٹوں سے ہوگی جیت : مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

مالیگاوں / ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ۔  اس ضمن میں ریاستی حکومت کے علاؤہ ریاست کے الگ الگ ضلعوں کو لیکر گہما گہمی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ اگر ہم مالیگاوں شہر سینٹرل کی بات کریں تو یہاں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی دوبارہ مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑنے والے ہیں ۔ آج بروز منگل 22 اکتوبر سے انہوں نے گھر گھر جاکر اپنی الیکشنی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ (جاری)

آج مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم نے اپنی الیکشنی مہم کا آغاز کردیا ہے شہر کے اسلام پورہ علاقے سے انہوں نے اپنا پروگرام شروع کیا ہے ۔ بقول ان کے ، الحمدللہ ہم نے اب تک جتنے بھی گھروں پر پہنچے ہمیں مکمل اطمینان بخش جواب ملا اور ہم لوگوں سے کے چہرے دیکھ کر ان کے تاثرات کا اندازہ لگا رہے کہ مالیگاوں شہر کی عوام کیا چاہتی ہے ۔ بقول ان کے ، ہمیں امید ہیکہ مالیگاوں شہر کی عوام ہمیں دوبارہ کثیر تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کریگی ۔ (جاری)

وہیں اگر ہم مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مد مقابل امیدوار کی بات کریں تو یہاں آصف شیخ ہیں جنہوں نے دو دن قبل اپنی ایک نئی سیاسی جماعت کا متعارف کروایا ہے ۔ زرائع کے مطابق آج سے وہ بھی گھر گھر پہنچ کر اپنی تشہیری مہم کا آغاز کرینگے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے