این سی پی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بابا صدیقی کو ہفتے کی شام (12 اکتوبر) کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات نظر آ رہے ہیں۔(جاری)
سلمان خان رات دیر گئے لیلاوتی اسپتال پہنچے۔ جیسے ہی اداکار کو بابا صدیقی کے انتقال کی خبر ملی، وہ بگ باس کی شوٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر اسپتال پہنچ گئے۔ اس دوران بھی انہیں سخت سیکورٹی کے ساتھ دیکھا گیا۔ سلمان خان بابا صدیقی کے قریب تھے۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور بابا صدیقی ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا ہے۔ بابا صدیقی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان کے ساتھ ان کی بہت سی تصاویر ہیں جو دونوں کی دوستی کو ظاہر کرتی ہیں۔(جاری)
آج شام میں بعد نماز عشاء ہو گی با با صدیقی کی تدفین
بابا صدیقی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔ آج شام 8.30 بجے میرین لائنز اسٹیشن کے سامنے بڑے قبرستان میں باباصدیقی کی تدفین عمل میں آئیگی ۔بتایاجاتاہے کہ اسی قبرستان میں باباصدیقی کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں کی بھی قبریں ہیں۔(جاری)
جب سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ ہو رہی تھی
سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کےباہر14 اپریل کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس نے اس معاملے میں وکی گپتا اور ساگر پال کو گجرات میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک ملزم انوج تھاپن نے پولیس حراست میں خودکشی کر لی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے سلمان خان اور ارباز خان کے بیانات بھی قلمبند کیے تھے۔
0 تبصرے