بابا صدیقی قتل پر بولے مالیگاوں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ ، کہا ! مہاراشٹر میں اگر لیڈران محفوظ نہیں تو عوام کا کیا ہوگا ؟؟؟....

 

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے بابا صدیقی کے قتل پر آج میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں الیکشن قریب ہے اور ایسے میں ممبئی جیسے شہر کی سڑک پر کھلے عام ایک ہائی پروفائل  اور این سی پی لیڈر لیڈر بابا صدیقی پر حملہ ہونا یہ بہت سنگین معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں لیڈران محفوظ نہیں ہیں تو ریاست کی عوام کیسے محفوظ ہوسکتی ہے ۔ آصف شیخ نے ریاست کے سی ایم ایکناتھ شندے اور ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال کھڑا کیا ہے ۔ (جاری)

آصف شیخ نے مزید کہا کہ بابا صدیقی کی موت سے ہمیں اور اہلیان شہر کو بہت صدمہ پہنچا ۔ وہ ہمارے ایک اچھے دوست تھے اور انہوں نے مالیگاوں شہر دورہ بھی کیا تھا ، مزید کہا کہ بابا صدیقی کو مالیگاوں شہر سے بھی ایک خاص لگاؤ تھا ، بہر کیف ہم اس سانحہ کی مذمت کرتے ہیں اور بابا صدیقی کے افراد خانہ کیلئے اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں صبر جمیل نصیب فرمائے ۔ آصف شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت کو یہ چاہیئے کہ سب سے پہلے ملزمین کو گرفتار کیا جانا چاہیئے اور ان پر سخت کاروائی کرنا چاہئیے اور بابا صدیقی کے افراد خانہ کو جلد از جلد انصاف دلانہ چاہئیے ۔ (جاری)


مالیگاوں شہر میں اسمبلی الیکشن کو لیکر کیا ہے تیاریاں ؟؟؟


مالیگاوں شہر میں ان دنوں مجلس کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور آصف شیخ کے درمیان کڑا مقابلہ نظر آرہا ہے ۔ آئندہ دنوں میں مالیگاوں شہر سینٹرل میں ان دونوں میں سے کون ایم ایل اے بن سکتا ہے ابھی یہ سب کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ مالیگاوں ایک ایسا شہر ہے جہاں سیاسی اتھل پتھل دیکھنے کو ملتی ہے ۔ معلوم ہوکہ مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی دوبارہ الیکشن لڑیں گے ۔ جبکہ ان کے مد مقابل آصف شیخ نے ماضی قریب میں ہی آزاد امیدواری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے