لاڈلی بہنا یوجنا اکاؤنٹ ہولڈروں کو KYC کی مسلسل بینکوں سے پریشانی کی شکایات پر MLA کا دورہ اور نمائندگی

مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایس بی ائی، بڑودہ، مہاراشٹر بینکوں کا دورہ کیا وہاں اکاؤنٹ ہولڈروں کی پریشانی سنی اور منیجر سے نمائندگی کیے
کل ایس بی آئی میں دو کاؤنٹر کے وائے سی کیلئے لگے گا اور بڑودہ و مہاراشٹر بینک منیجروں نے مکمّل تعاون کا یقین دلایا 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) بروز منگل 8 اکتوبر کو دوپہر تین بجے کے قریب شہر مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کو مسلسل بینکوں سے کے وائے سی کے نام پر رات سے نمبر لگانے اور مسلسل دس بارہ گھنٹے تک لائن میں کھڑے رہنے کی شکایات موصول ہورہی تھی رات کھانے اور سونے پر مجبور تھی لڑائی جھگڑے ہونا وغیرہ اس ضمن میں انھوں نے شہر مالیگاؤں کی نیشنلائز بینکوں میں سب سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ایس بی ائی بینک پہنچے، یہاں ماؤں بہنوں کی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ  کے وائے سی کے کاونٹر کھڑکی کے پاس موجود تھے انھوں نے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کو دیکھتے ہوئے اپنی پریشانی سنانے لگی، یہاں کا اسٹاف برے سلوک سے پیش آتے ہیں کبھی 50 کوپن، کبھی 80 کوپن دیے جاتے ہیں جبکہ روزانہ کئی سو مرد و خواتین رکشا پر 100 دو سو روپے کرایہ ادا کرکے بینک میں نمبر لگاتی ہیں اور اکثر اوقات یہاں کے کھاتے داروں کو مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔





 اسکے ازالہ اور سد باب کیلئے مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے نے بینک کے مینیجر سے بات چیت کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا اس طرح کی بھیڑ اور پریشانی کا خاتمہ کیا جائے، مزید ملازمین کو لگایا جائے، ایس بی ائی بینک کے سی ای او نے کہا کہ وہ کل سے دو کاونٹر لگائے گے اور انھوں نے از خود بینک کے اسٹاف کیلئے درخواست کی ہے اسی طرح انھوں نے یہاں سے بینک آف بڑودہ پہنچے یہاں پر ایس بی ائی بینک سے ڈبل ہزاروں مرد و خواتین نمبر لگائی کھڑی تھی انکی بھی بند اکاؤنٹ کو آدھار و موبائل نمبر سے اپڈیٹ کرنے اور کے واے سی کرنے کیلئے پریشان اپنے نمبر کے انتظار میں کئی گھنٹوں سے کھڑے ہوئے تھے یہاں پر تو بینک اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا یہاں کے احوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مینیجر سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا اسکے بعد وہ بینک آف مہاراشٹر پہنچے اور کے واے سی کیلئے ہورہی پریشانی کے خاتمہ کا کیا لائحہ عمل طے ہے جاننے کی کوشش کی اور مطالبہ کیا اس پریشانی کو جلد از جلد دور کیا جائے بعد از یہاں پر میڈیا کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا کے جو طریقہ کار ہے اسکے لئے وقت درکار ہوگا ایس بی ائی بینک کے مینیجر نے بتایا کہ ہمارے پانچ لاکھ اکاؤنٹ ہولڈروں میں سے اچانک سے تین لاکھ اکاؤنٹ ہولڈروں نے بینک سے رجوع کیا۔

 بند اکاونٹ بناء لین دین ٹرانزیکشن کے بند اکاؤنٹ کی کے وائے سی ضروری ہے اور اس میں ایکاد ٹرانزیکشن بھی ضروری ہے چھ ماہ کے دوران کم از کم سو روپے کا جمع کرنے اور نکالنے کا کام کرنا ضروری ہے ورنہ اس اسکیم کا پیسہ نہیں نکلے گا بینک پروسیس کے مطابق ہر ایک کو پیسے ملے گا عوام سسٹم کو فالَو کریں، اسی طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی نے عوام کو بتایا کہ جن لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسے آگیا ہے انکو ڈر ہے کہیں یہ پیسہ واپس گورنمنٹ کے کھاتے میں نہ چلا جائے، لیکن ایسا نہیں ہوگا بینک کے سی ای او نے بتایا ہے بینکوں میں موجود اسٹاف ملازمین کو دیگر بینک کے کام کاج بھی کرنا ہے کسانوں، ملازمین پیشہ ور اور کاروباری وغیرہ ریگولر اکاؤنٹ پر اسٹاف کام کر رہا ہے، ایک پریشانی یہ بھی ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈروں نے دو طرح کے اکاؤنٹ کھولے ہوئے تھے ایک جن دھن والا زیرو بیلنس والا اکاونٹ دوسرا سیونگ اکاؤنٹ جس میں کم از کم ایک ہزار سے دو ہزار روپے ڈپازٹ رقم جمع کرنا ضروری ہوتا ہے۔

 کچھ لوگوں کا برسوں پرانا اکاؤنٹ ہیں اور کوئی لین دین ٹرانزیکشن نہیں ہے ریزرو بینک آف انڈیا آر بی ائی کی گائیڈ لائن کے مطابق چھ ماہ میں بناء ٹرانزیکشن والے اکاؤنٹ لاک ہوجاتا ہے اور کے واے سی ہونے ایکاد ٹرانزیکشن سے اکاونٹ بحال رہتا ہے، لوگوں کو صبر سے کام لینا چاہیے، ایک ساتھ ہزاروں لوگوں کا بینک سے رجوع ہونا بینکوں پر بھی لوڈ بڑھ گیا ہے اس لیے لوگ کسی قسم کی افواہیں پر دھیان نہ دیں اطمینان سے کام کریں، اپنے ساتھ چھوٹے بچوں اور غیر ضروری افراد کو نا لاۓ، کام دھندہ چھوڑ کر بینکوں میں بھیڑ گردی جمع نہ کریں، ایک ماہ کے بعد کبھی بھی پیسے نکالے جاسکتے ہیں اگر حکومت لاڈلی بہنا اسکیم کے تحت الیکشن میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں تو پیسے سب کو ملے گا کسی بھی کھاتے دار 1500 سو روپے ماہانہ اسکیم سے محروم نہیں رہے گا، اس موقع مفتی اسمٰعیل قاسمی کے علاوہ، مولانا علیم فلاحی، تنویر کارپوریٹر، حافظ عبداللہ، ساجد ممبر، راشد ممبر، و سرکردہ افراد موجود تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے