مالیگاوں اسمبلی حلقہ نمبر 114 مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی اچانک طبیعت بگڑی ، بغرض علاج اسپتال میں داخل

 

مالیگاوں / آٹھ سے نو دنوں کے بعد ریاست مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ۔ 20 نومبر 2024 کو ووٹنگ ہے اور 23 نومبر کو نتائج ظاہر کئے جائینگے ۔ اس درمیان ایک خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ جی ہاں ! مالیگاوں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 سے مجلس اتحاد المسلمین کی امیدواری کررہے اور موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی آج دوپہر میں اچانک طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوراً مالیگاوں شہر آؤٹر کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ (جاری)

مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی طبیعت بگڑنے کی خبر جیسے ہی شہر میں بھر میں پھیلی اسی وقت اسپتال کے باہر ان کے چاہنے والوں کا ایک جم غفیر جمع ہوگیا البتہ سیاست میں جو افراد مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مخالف میں کھڑے تھے جیسے آصف شیخ ، شان ہند ، اعجاز بیگ وغیرہ فوراً اسپتال پہنچے اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی عیادت کی ۔  اس دوران آصف شیخ کو آزاد امیدوار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس الیکشن میں وہ اپنی خود کی پارٹی سے الیکشن لڑنے والے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے ذاتی مخالفت نہیں رکھتا ، میں سیاست کو سیاست تک رکھتا ہوں ۔ وہ شہر کے ایم ایل اے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور مفتی بھی ہیں۔  ہم دل سے ان کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں جتنا ایک بچہ اپنے استاذ کا احترام کرتا ہے ۔ آج وہ بیمار ہیں۔  اور ہم انسانیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچے ہیں ۔ فی الحال مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی طبعیت ٹھیک ہے ۔ (جاری)

سماج وادی پارٹی امیدوار شان ہند کا بیان آیا سامنے ۔
مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے و نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی اچانک طبعیت بگڑنے کے بعد یہاں مغرب کے بعد سماج وادی پارٹی امیدوار شان ہند نہال احمد بغرض عیادت اسپتال  پہنچیں ، جس وقت یہ وہاں پہنچی ان کی آنکھوں میں بھی افسوس دکھائی دے رہا تھا ، مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے ملاقات کے بعد شان ہند کے میڈیا سے بات کی اور کہا کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی ایک اچھے عالم دین اور شہر کی معزز شخصیات میں سے ایک ہیں ۔ ہم کل بھی ان کی عزت کرتے تھے اور ہمیشہ کرتے رہینگے۔  آج وہ بیمار ہیں ہم ان کی عیادت کیلئے آئیں ہیں اور دعا ہیکہ اللہ انہیں جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔ اس دوران انہوں نے سیاست کو لیکر کوئی بیان نہیں دیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے جڑے رہیں سچ بات نیوز کیساتھ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے