
ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آگئی ہے ۔ تین دن بعد ریاست میں الیکشن ہونے والا ہے اور ریاست کی ہر سیاسی پارٹی تشہیری مہم اور جلسے جلوس نکالنے میں مصروف ہے ۔ ہر سیاسی پارٹی اپنے امیدوار کی جیت کیلئے محنت کررہی ہے ۔ ایسے میں اگر ہم ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں کی بات کریں تو یہاں مالیگاوں سینٹرل کے مجلس اتحاد المسلمین کےایم ایل اے اور نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل کے انتخابی جلسے میں شرکت کیلئے مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی پہنچے تھے۔ یہاں دوپہر میں اسدالدین اویسی نے دوپہر کے وقت ہزار کھولی کے علاقے میں پیدل دورہ کیا اور شام میں سات بجے سے رات بجے تک شہر کے رونق آباد چوک پر انتخابی جلسے میں شرکت کی ۔ (جاری)

اس جلسے میں انہوں نے پہلے تو اجیت پوار ، دیویندر فڈنویس پر نشانہ سادھا ، انہوں نے کہا کہ دیویندر فڈنویس کو مالیگاوں کے مسلمانوں سے بہت نفرت ہونے لگی ہے ۔ اور وہ مالیگاوں سینٹرل میں اپنا پیادا (مہرا) اتارا ہے ۔ جس کو آٹو نشان دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاوں شہر نے آزادی کے وقت اپنے کئی اہم شخصیات کو جان دیتے ہوئے دیکھا ہے ۔ مالیگاوں شہر کی عوام کو اچھائی اور برائی کا احساس ہے ۔ ہمیں امید ہے مالیگاوں شہر کی عوام ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے رہیگی ۔ (جاری)
بیرسٹر اسدالدین اویسی نے دیویندر فڈنویس پر مزید نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کے مسلمان ہیں اور ہم تا قیامت ہندوستان میں رہینگے ۔ جو لوگ ووٹ ووٹ جہاد کا نام دیتے ہیں وہ اس الیکشن میں دیکھ لینگے کون ووٹ جہاد کررہا ہے ۔ اسدالدین اویسی نے وقف بل پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ (جاری)
وقف بل پر کیا بولے اسدالدین اویسی
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب وقف بل پارلیمنٹ میں پیش ہوا تھا تب اجیت پوار ، دیویندر فڈنویس کے لوگ وہاں موجود نہیں تھے ۔ جس وقت وقف بل پارلیمنٹ میں لایا گیا تھا تک پوری دلیل کیساتھ ہمت اور حوصلے کیساتھ پارلیمنٹ میں کوئی کھڑا تھا تو وہ مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کا اسدالدین اویسی تھا ۔ انہوں نے وقف املاک کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بی جے پی حکومت اور نریندر مودی پر نشانہ سادھا ۔ (جاری)
یہ آٹو والے کو آٹو دیا نریندر مودی نے ۔
مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مالیگاوں سینٹرل کے اپوزیشن امیدوار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ یہ آٹو والے کو آٹو مودی نے دیا ہے۔ اس کو آٹو دیا ایکناتھ شندے نے ، اس کو آٹو دیا اجیت پوار نے ، یہ تینوں کی مٹھائی لیکر مالیگاوں شہر میں آٹو چلا رہا ہے ۔ یہ اتحاد کا نہیں بلکہ یہ مودی ، شندے اور اجیت پوار کا آٹو چلا رہا ہے ۔ اگر خدانخواستہ مالیگاوں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے آٹو والا جیت جاتا ہے تو یہ جاکر ایکناتھ شندے کی گود میں بیٹھ جائیگا اور یہ مودی کیساتھ بیٹھ کر اس کی بنائی ہوئی چائے پیئے گا ۔ یہ فرق ہے مفتی اسماعیل اور آٹو والے میں ۔ انہوں نے مزید نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اس کی زبان پر مودی کا اسٹامپ ہے ، اور مالیگاوں شہر کی عوام کیلئے نفرت ہے ۔ (جاری)

بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مزید پارلیمنٹ الیکشن کی مثال دیتے ہوئے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی حمایت میں بیان دیا کہ ایک طرف مفتی محمد اسماعیل کی موجودگی کی وجہ سے شوبھا تائی بچھاؤ جیت گئی اور بی جے پی کا سیٹنگ ایم پی ہار گیا ۔ یہی بات فڈنویس کو چبھ رہی ہے اور وہ بار بار مالیگاوں سینٹرل کی طرف اشارہ کررہے ہیں ۔ ان شاءاللہ 20 تاریخ کو مالیگاوں شہر کی عوام۔ آٹو اور سائیکل پر جائیگی اور پتنگ کی بٹن دبائے گی ۔(جاری)
مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ووٹ کیوں دینا ہے ؟؟..
اگر مالیگاوں شہر کی عوام چاہتی ہیکہ شہر میں نشہ آور اشیاء کی فروختگی پر روک لگ سکے ، اگر شہر کی عوام چاہتی ہے مالیگاوں شہر میں اچھا ڈیولپمنٹ ہوسکے ، اگر مالیگاوں شہر کی عوام یہ چاہتی ہیکہ مالیگاوں شہر کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے موقع ہوں ، اگر مالیگاوں شہر کی عوام یہ چاہتی ہیکہ مالیگاوں شہر کی عوام کا بہترین مستقبل ہو ، اگر مالیگاوں شہر کی عوام یہ چاہتی ہیکہ مالیگاوں شہر میں اتحاد تاحیات باقی رہ سکے ، اگر مالیگاوں شہر کی عوام یہ چاہتی ہے مالیگاوں شہر میں بھی اچھے بڑے پروجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہوسکے ، اگر شہر کی عوام یہ چاہتی ہیکہ حکومت مالیگاوں شہر اور مہاراشٹر کے تمام مسلمانوں کے حق کا پیسہ مسلمانوں پر خرچ کرے تو اس الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا ساتھ دیں اور مجلس اتحاد المسلمین کے کو مالیگاوں شہر سینٹرل میں برقرار رکھیں تاکہ تمہارے دکھ درد میں تمہارے ساتھ مجلس کی طاقت ساتھ کھڑی رہے ۔

0 تبصرے