ان شاءاللہ 23 نومبر کا دن ہمارے لئے "فتح مندی" کا دن ہوگا۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

مالیگاوں / آج بروز بدھ کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہوئی ۔ مالیگاوں شہر میں دن بھر ہر پولنگ بوتھس پر شروعات میں لوگوں کا کم ہجوم نظر آیا اور دو بجے کے بعد مالیگاوں شہر کی ووٹنگ میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ۔ اسی کو لیکر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے اور نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے بات کی ۔ اور شہر بھر کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ (جاری)

مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شہر کے بوڑھے ، جوان ، خواتین سب کا شکر گزار ہوں ۔ اور میں اپنے ورکروں کا بھی شکر گزار ہوں کہ کئی مہینوں کی مشقت کے بعد سبھی کو 20 نومبر کے دن کا انتظار تھا ، بالآخر 20 نومبر دن آیا اور گزر بھی گیا ۔ الحمدللہ ہم نے جس طرح کا ووٹنگ کا ٹارگیٹ لگایا تھا اس بار ان شاءاللہ ہم اس سے زیادہ ووٹوں سے فتح حاصل کرینگے ۔ بقول ان کے ۔ ہمارے لئے 23 نومبر کا دن فتح مندی کا دن ہوگا ۔ اور 20 نومبر کے لئے محنت کرنے والے ادنی سے ادنیٰ مجلس اتحاد المسلمین کے ورکرز کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ شہریان نے ہمارا اچھا تعاون کیا ۔ بقول ان کے ، جو رپورٹس ہمیں اب تک مل رہی تھی اس وجہ سے ہم نتائج کو لیکر بالکل مطمئن ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے