دیوالی کے اگلے دن ہی لگا بڑا جھٹکا، 62 روپے مہنگا ہوگیا سلنڈر، جانئے ایل پی جی کے نئے دام

 

نئی دہلی : دیوالی کے بعد اب مہنگائی سے عام لوگوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دیوالی ختم ہوتے ہی مہنگائی کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ دیوالی کے اگلے ہی دن یعنی یکم نومبر کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس سے نہ صرف گھریلو خواتین کا بجٹ بگڑے گا بلکہ ان کی جیبوں پر بھی اثر پڑے گا۔  ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 19 کلو کا کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 62 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔(جاری)

دراصل دیوالی پر عام لوگوں کو جھٹکا دیتے ہوئے آج یکم نومبر 2024 کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 62 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ تیل کمپنیوں نے 14.2 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کمرشیل گیس سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آج یعنی یکم نومبر 2024 سے لاگو ہو گئی ہیں۔(جاری)

آج نومبر کے مہینے کا پہلا دن ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو طے ہوتی ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج یعنی جمعہ سے 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 62 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں دستیاب چیزیں مہنگی ہو جائیں گی۔ تو آئیے جانتے ہیں نئے ریٹ میں اب کمرشیل سلنڈر کی قیمت کیا ہوگئی ہے۔(جاری)

دہلی میں سلنڈر کی قیمت 1740 روپے سے بڑھ کر 1802 روپے ہو گئی۔
کولکاتہ میں سلنڈر کی قیمت 1850.50 روپے سے بڑھ کر 1911.50 روپے ہو گئی۔
ممبئی میں سلنڈر کی قیمت 1692.50 روپے سے بڑھ کر 1754 روپے ہوگئی
چنئی میں سلنڈر کی قیمت 1903 روپے سے بڑھ کر 1964 روپے ہو گئی۔
-14 کلو والے سلنڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں

تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ گھر میں استعمال ہونے والے 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت نہیں بڑھی ہے۔ یکم نومبر کو بھی یہ گھریلو گیس سلنڈر اگست 2023 کے دام پر ہی دستیاب ہے۔ حکومت نے اگست 2023 میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں تقریباً 100 روپے کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد اس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے