لکھنؤ : 2021 میں سناتن دھرم اپنا کر سرخیوں میں آئے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی نے اس بار اپنی ذات تبدیل کی ہے۔ جتیندر نارائن تیاگی سے اب وہ ٹھاکر جتیندر نارائن سنگھ سینگر بن گئے ہیں۔ 2021 میں مذہب کی تبدیلی کے بعد وسیم رضوی نے براہمن نام رکھا تھا، لیکن اب انہوں نے ٹھاکر کنیت اختیار کر لی ہے۔(جاری)
ٹھاکر کنیت کے بارے میں وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ سینگر نے بتایا کہ گروکل کنگری یونیورسٹی کے پروفیسر پربھات سنگھ سینگر سے ان کی پرانی دوستی ہے۔ پربھات سنگھ نے انہیں اپنے خاندان میں شامل کرنے کی پیشکش کی اور انہوں نے قبول کر لیا۔ پربھات کی والدہ یشونت کماری سینگر نے قانونی حلف نامے کے ذریعے انہیں اپنا بیٹا تسلیم کر لیا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ عرفی نام رکھا۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جائیداد میں ان کا کوئی حق نہیں ہوگا۔(جاری)
قابل ذکر ہے کہ مذہب اسلام کو چھوڑ کر وسی رضوی نے سناتن دھرم اپنا لیا تھا۔ ، جس کے بعد ان کے کئی خلاف فتوے بھی جاری کیے گئے تھے۔ یہی نہیں ان کے خاندان میں کافی ہنگامہ ہوا تھا، جس کے بعد ماں اور بھائی نے ان سے تعلقات توڑ لئے تھے۔ بتادیں وسیم رضوی نے قرآن کی 26 آیات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا تھا کہ یہ آیات دہشت گردی کو فروغ دیتی ہیں اور ان آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا ۔
0 تبصرے