مالیگاوں/ کچھ دیر قبل مالیگاوں سینٹرل مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنی رابطہ آفس پر ایک ہنگامہ میٹنگ منعقد کی تھی ۔ اس میٹنگ میں انہوں نے مالیگاوں شہر کے ووٹرز حضرات اور مالیگاوں مجلس اتحاد المسلمین کے تمام ہی ورکروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب گزشتہ کئی مہینوں سے الیکشن کیلئے تیاریاں کررہے تھے ۔ الحمدللہ 20 نومبر کو الیکشن کی ووٹنگ کا پہلا مرحلہ اطمینان بخش طریقے سے شہر میں مکمل ہوا ۔ ہم مالیگاوں شہر مجلس اتحاد المسلمین کے تمام ہی ووٹرز اور مجلس سے جڑے تمام ہی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ (جاری)
اپنی پریس میٹنگ میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ووٹنگ پرسنٹیج پر بات اور مالیگاوں شہر میں مجلس کے حق میں کتنی ووٹنگ ہوئی ہے اس کا سرسری طور سے حساب بتایا اور اپنے ورکروں کو اطمینان رکھنے کا مشورہ دیا ۔ معلوم ہوکہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی اس میٹنگ میں رابطہ آفس پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کل 23 نومبر کو ہونے والی کاونٹنگ سے متعلق کہا کہ ہماری شریعت نے ہار اور جیت کیلئے بھی کچھ حد بندیاں مقرر کیں ہیں ۔ (جاری)
ان شاءاللہ کل ہماری جیت ہوتی ہے تو ہمیں زیادہ خوشی منانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ دنیاوی جیت ایک مقرر وقت کیلئے ہے ، بقول ان کے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ خوشی ہرگز نہ منائیں بلکہ میرا کہنے کا مقصد یہ ہیکہ ہمیں شہر کے لاء اینڈ آرڈر ، اور ہمیں شہر کے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے ۔ ہمیں کسی سے الجھنا نہیں ہے ۔ اپنی خوشی کو اپنی حد میں رہ کر منائیں ۔ اگر خدانخواستہ ہمیں شکست ہوتی تو ہے ہمیں زیادہ رسوا اور غمزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں اللہ کے فیصلے پر صبر کرنا ہے ۔ (جاری)
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے یہ بھی کہا کہ میں ہماری پارٹی سے منسلک نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کل وقت کی مناسبت سے پٹاخہ بازی ، شور شرابا اور ڈھول تاشوں کا استعمال نہ کریں ۔ تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رہ سکے ۔ نتائج جو بھی ظاہر ہونگے ہم سب کو اس کا استقبال کرنا ہے ۔
0 تبصرے