ندیم فٹر پر دو راؤنڈ فائرنگ ، علاقے میں سراسیمگی ، سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

 

مالیگاوں / ریاست مہاراشٹر کا اسمبلی الیکشن ختم ہوئے ابھی ایک ہی دن گزرا تھا کہ 24 نومبر کی رات کو گیارہ بجکر پچاس منٹ پر وارڈ نمبر 19 کے سابق کارپوریٹر ندیم فٹر کو نشانہ بنایا گیا ۔ زرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاوں شہر سینٹرل میں واقع بڑی مالیگاوں ہائی اسکول کے پاس رہائش پذیر ندیم فٹر کسی کام کیلئے اپنے مکان کے باہر کھڑے کسی سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس دوران وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں اور کچھ ہی لمحے میں دو افراد موٹر سائیکل پر سوار ندیم فٹر کے مکان کے پاس پہنچتے ہیں اور بغیر کچھ سوچے سمجھے ندیم فٹر پر دو راؤنڈ فائرنگ کردیتے ہیں ۔ اسوقت ندیم فٹر بال بال بچ گئے ۔ لیکن مالیگاوں شہر میں اسطرح کی واردات ہونا اب بالکل معمولی بات ہوچکی ہے ۔ (جاری)

اس پورے معاملے کا سی سی ٹی وی فوٹیج شہر کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں ندیم فٹر کو کسطرح سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔ حاصل تفصیلات کے مطابق اس معاملے میں مالیگاوں پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ عین ممکن ہے کل تک پولس ملزمین تک پہنچ جائے اور انہیں حراست میں لے ،واضح رہے کہ 23 نومبر کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج ظاہر کئے گئے تھے ابھی ایک دن گزرنے ہی والا تھا کہ مالیگاوں شہر میں یہ فائرنگ کے معاملے کی خبر سامنے آئی ہے  ۔اس معاملے کے بعد علاقے میں سراسیمگی پائی جارہی ہے ۔
آخر کیوں ندیم فٹر پر فائرنگ کی گئی ؟ اس کے پیچھے ملزمین کی کیا سازش تھی ؟ اور کن وجوہات کی بناء پر ندیم فٹر پر جانلیوا حملہ کیا گیا ؟ فی الحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔(جاری)

اس معاملے میں مزید تفصیلات کو پڑھنے کیلئے جڑے رہیں سچ بات ڈاٹ ان اردو نیوز ویب سائٹ کیساتھ ، ہمارا کیو آر کوڈ اسکین کریں اور ہمارے وہاٹس ایپ چینل کو ابھی فالو کریں ۔تاکہ آپ ہر پل کی خبریں وقت پر پڑھ سکیں ۔شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے