مالیگاوں / 20 نومبر کو مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہوئی اب مہاراشٹر میں لوگ نتائج کا انتظار کررہے ہیں ۔ کل 23 نومبر کو نتائج ظاہر کئے جائینگے۔ اس درمیان مالیگاوں سینٹرل میں گزشتہ دنوں سے جاری آصف شیخ اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے درمیان کڑا مقابلہ تھا جس کو لیکر مالیگاوں شہر سے الگ الگ رجحانات سامنے آرہے ہیں۔ ایک جانب مجلس اتحاد المسلمین کے ورکرز میں خاموشی برقرار ہے دوسری طرف انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے امیدوار آصف شیخ کے ورکرز میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔ مالیگاوں شہر کی عوام اپنے کس امیدوار کو ائندہ ایم ایل اے دیکھنا چاہتی ہے ۔ دیکھیں اس ویڈیو میں مکمل گراؤنڈ رپورٹ
0 تبصرے