مالیگاوں / مالیگاوں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے امیدوار اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے درمیان زبردست مقابلہ رہا ۔ کل 23 نومبر کو مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے نتائج ظاہر کئے گئے تھے ۔ وہیں مالیگاوں شہر سینٹرل میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل نے اپنی مخالف پارٹی کے امیدوار شیخ آصف کو صرف 162 ووٹوں سے شکست دی اور مہاراشٹر کے مالیگاوں شہر کی ایک اسمبلی سیٹ پر مجلس اتحاد المسلمین کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ (جاری)
ووٹنگ سے لیکر گنتی تک ۔۔
گزشتہ دنوں 20 نومبر کو مہاراشٹر بھر کے علاؤہ مالیگاوں شہر میں ووٹنگ ہوئی ۔ اس درمیان انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے امیدوار آصف شیخ نے اپنی پوری طاقت لگا دی تھی کہ کسطرح اس الیکشن میں جیت حاصل کی جائے ۔ اس کے برعکس مالیگاوں مجلس اتحاد المسلمین کے ورکرز میں کوئی جوش و خروش دیکھنے کو نہیں مل رہا تھا ۔ بعد ازاں کل 23 نومبر کو جب نتائج ظاہر کئے جانے والے تھے اسوقت صبح سے اولین ساعتوں میں دونوں ہی پارٹی کے ورکرز بڑی تعداد میں کاونٹنگ کی جگہ اپنی اپنی پارٹی کے جھنڈے اور پٹاخے وغیرہ لیکر پہنچے تھے ۔ (جاری)
ٹوٹل 25 راؤنڈ کی ہوئی گنتی
ووٹوں کی گنتی 25 راؤنڈ میں ہونا تھی ۔ شروع کے دس سے بارہ راؤنڈ میں آصف شیخ زیادہ ووٹوں کیساتھ مفتی محمد اسماعیل کو شکست دیتے نظر آئے جبکہ مفتی محمد اسماعیل کی قسمت 19 ویں راؤنڈ سے چمکنا شروع ہوئی ۔ رفتہ رفتہ آصف شیخ کی ووٹیں کم ہوتی رہی اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی ووٹوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ ان دنوں کا مقابلہ اس قدر ٹکر کا مقابلہ تھا کہ شہر بھی کی عوام میں تجسس برقرار رہا ۔ وہیں دوسری جانب الگ الگ خبروں سے افواہیں بھی پھیل رہی تھی ۔ بالآخر مفتی محمد اسماعیل پہلی بار میں ہی آصف شیخ سے 162 ووٹوں سے الیکشن میں اپنی جیت حاصل کرچکے تھے ۔ (جاری)
آصف شیخ کو اپنی شکست برداشت نہیں ہوئی ۔
آصف شیخ نے الیکشن کمیشن سے ری کاونٹنگ کی درخواست کی ، کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد دو سے تین مرتبہ ری کاونٹنگ کی گئی ۔ اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی فاتح رہے ۔
مفتی محمد اسماعیل کا پہلا بیان آیا سامنے
مجلس اتحاد المسلمین کے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنا آفیسر سے ایم ایل اے سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے سیر حاصل گفتگو کی ، اس دوران انہوں نے تمام باتوں کا خلاصہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے لیکر ووٹوں کی گنتی تک بالکل مطمئن تھے کہ ہم ان شاءاللہ اس الیکشن میں جیت حاصل کرینگے اور ہم نے اس الیکشن کو اچھائی اور برائی کا الیکشن نام دیا تھا اور الحمدللہ مالیگاوں شہر کی عوام دیکھ رہی ہے ۔ کہ شہر میں اچھائی کی جیت ہوئی ۔ اس دوران مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہمارے مخالفین بار بار الیکشن کمیشن آفیسران سے مطالبہ کررہے تھے ری کاونٹنگ کی جائے ۔ (حالانکہ قانون ایسا ہے کہ کسی کے بولنے سے ری کاونٹنگ نہیں ہوتی ، آپ کو ری کاونٹنگ کیلئے کورٹ سے پہلے اجازت لینا پڑتا ہے ) ۔ لیکن جب ہم نے وہاں حالات کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیشن آفیسر کے مطالبے پر ری کاونٹنگ کا حکم دے دیا ۔ اور الحمدللہ ہماری دو بار جیت ہوئی ۔ (جاری)
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے شہریان سے کی اہم اپیل
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے شہریان سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں شہر کے ہر وہ فرد جس نے ہماری جیت کیلئے کوشش کی جدو جہد کی رات دن محنت کرتے رہے میں ان سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ہم حق پر تھے اور ہماری جیت ہوئی ۔ ہمیں دیر ہوئی لیکن اللہ نے ہمارے صبر کا پھل ہمیں نوازا ۔ ان شاءاللہ ۔ جس امید سے اور جس توقعات سے مالیگاوں شہر کی عوام نے مجھے دوسری بار ایم ایل اے بننے کا موقع دیا ان شاءاللہ میں شہریان کی اس امید کو اور ان کے ہر خواب کو پورا کرنے اور ان کے مشورے پر کھرا اترنے کی پوری پوری کوشش کرونگا ۔
0 تبصرے