نریندر مودی نے ممبئی حملے کو یاد کرتے ہوئے کہا ! ہندوستان کے دشمنوں کو ضرور منہ توڑ دیا جائیگا جواب

 

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہمارے آئین ساز یہ جانتے تھے کہ ہندوستان کی خواہشات، ہندوستان کے خواب وقت کے ساتھ نئی بلندیوں پر پہنچیں گے، وہ جانتے تھے کہ آزاد ہندوستان اور ہندوستان کے شہریوں کی ضرورتیں بدلیں گی، چیلنجز بدلیں گے… اسی لیے انہوں نے ہمارے آئین کو محض قانون کی ایک کتاب بناکر نہیں چھوڑا… بلکہ اسے ایک زندہ، مسلسل بہتی ہوئی ندی بنایا۔ وہ منگل کو سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری)

انہوں نے کہا کہ جب ہم جمہوریت کے اس اہم تہوار کو یاد کر رہے ہیں تو ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ آج ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کی برسی بھی ہے۔ میں اس حملے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں ملک کے اس عزم کا اعادہ بھی کرتا ہوں کہ ہندوستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والی ہر دہشت گرد تنظیم کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔(جاری)

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’ہمارا آئین ہمارے حال اور مستقبل کے لیے رہنما ہے۔ آج ہر ایک باشندگان ملک کا ایک ہی مقصد ہے - ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر۔ باشندگان وطن کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا نیائے سنہتا نافذ کیا گیا ہے۔ سزا پر مبنی نظام اب انصاف پر مبنی نظام میں بدل چکا ہے۔(جاری)

وزیراعظم مودی نے سپریم کورٹ کے زیر اہتمام منعقدہ یوم آئین پروگرام میں کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 53 کروڑ سے زیادہ ہندوستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں، جو بینک کے دروازے تک نہیں پہنچ پاتے تھے۔ گزشتہ 10 سالوں میں 4 کروڑ ایسے ہندوستانیوں کوپختہ گھر ملے ہیں، جو نسل در نسل بے گھر تھے ۔ گزشتہ 10 سالوں میں 10 کروڑ سے زیادہ خواتین کو مفت گیس کنکشن ملے ہیں، جو اپنے گھروں تک گیس پہنچنے کے لیے سالوں سے انتظار کر رہی تھیں۔(جاری)

اس موقع پر وزیراعظم مودی نے مرکز کی عوامی فلاحی اسکیموں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے شہریوں کے لیے زندگی میں آسانی پیدا کرنے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب پنشن حاصل کرنے والے بزرگ شہریوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بینک جانا پڑتا تھا کہ وہ زندہ ہیں۔ آج بزرگ شہریوں کو اپنے گھر سے آرام سے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت مل رہی ہے۔ آج ہندوستان وہ ملک ہے… جو ہر غریب خاندان کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آج ہندوستان ایک ایسا ملک ہے… جو 70 سال سے زیادہ عمر کے ہر بزرگ کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے