نئی دہلی : بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہورہے مبینہ مظالم اور ہندوستانی پرچم کی توہین کو لے کر اگرتلہ اور کولکاتہ کے دو اسپتالوں نے بنگلہ دیشی شہریوں کے علاج پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہفتہ کو اگرتلہ میں واقعہ آئی ایل ایس اسپتال نے اعلان کیا کہ وہ اب بنگلہ دیشی مریضوں کا علاج نہیں کرے گا ۔ یہ اسپتال بنگلہ دیشی مریضوں کے لئے آرام دہ اور کفایتی ہونے کی وجہ سے کافی مقبول تھا ۔(جاری)
نیوز ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق آئی ایل ایس اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر گوتم ہزاریکا نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کے لوگوں کی طبی خدمات کو معطل کرنے کے مطالبہ کی پوری حمایت کرتے ہیں ۔ ہمارے چیک پوسٹ اور اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک آج سے بن کردئے گئے ہیں ۔(جاری)
ادھر شمالی کولکاتہ کے منک تلا علاقے کے ایک اسپتال نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے آنے والے مریضوں کا علاج نہیں کرے گا۔ جے این رے اسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق یہ فیصلہ بنگلہ دیشی شہریوں کی جانب سے ہندوستانی پرچم کی توہین کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اسپتال کے اہلکار سبھرانشو بھکتا نے بتایا کہ ہم نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ 29 نومبر سے غیر معینہ مدت تک، ہم کسی بھی بنگلہ دیشی مریض کو علاج کے لیے داخل نہیں کریں گے۔(جاری)
0 تبصرے