مالیگاوں۔/ آج 23 نومبر کو ریاست مہاراشٹر میں ووٹنگ کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوئی اور تقریباً 3 بجے تک ریاست کے الگ الگ اضلاع سے نتائج سامنے آنے لگے ۔ ایک طرف بڑی تعداد میں بی جے پی نے مہاراشٹرا میں جیت کو یقینی بنایا ہے وہیں دوسری طرف اگر ہم مالیگاوں شہر سینٹرل کی بات کریں تو یہاں کی کاونٹنگ بے حد دلچسپ دیکھی گئی ۔ (جاری)
کاونٹنگ کے دوران انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے امیدوار آصف شیخ کا ذبردست داؤ پیج چلتا رہا ۔ شروعات میں آصف شیخ نے اچھی لیڈ حاصل کی ۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اور پیٹیاں کھولی گئی تو مفتی محمد اسماعیل آصف شیخ کی لیڈ توڑتے نظر آئے ۔ معلوم ہوکہ مالیگاوں سینٹرل میں کل 25 راؤنڈ ہونا تھا ، 24 راؤنڈ تک دونوں فریقین میں خطرناک کشمکش برقرار رہا ۔ جب 25 واں راؤنڈ مکمل ہوا تو اس میں یہ واضح کیا گیا کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی الیکشن جیت چکے ہیں ۔ لیکن دوسرے فریق اس بات سے انکار کرتے رہے ، انہوں نے ری کاونٹنگ کی درخواست داخل کی ۔ جب دوبارہ کاونٹنگ کی گئی تو یہ بات واضح ہوگئی کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی مالیگاوں سینٹرل سے کچھ 70 سے 75 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔اگر ہم پوسٹل ووٹ کی بات کریں تو مفتی محمد اسماعیل قاسمی 163/162 ووٹ سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔ نیچے دی گئی لسٹ میں آپ ووٹنگ کا حساب لگا سکتے ہیں۔ (جاری)
جہاں ایک جانب انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (آصف شیخ) کے مداحوں میں خوشی کی لہر پائی گئی تو دوسری جانب مجلس اتحاد المسلمین کے ورکروں میں بھی اتنی ہی خوشی پائی جارہی ہے ۔ اس کو لیکر سرکردہ افراد کا کہنا ہیکہ دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا ۔ آصف شیخ جو کئی مہینوں سے الیکشن پر محنت کررہے تھے وہ برابر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ٹکر دیتے رہے ۔ آصف شیخ کی اس قابلیت پر مالیگاوں شہر رشک کررہا ہے ۔ (جاری)
مالیگاوں شہر کے سوشل میڈیا پر صحیح نتائج کو لیکر زبردست ہنگامہ جاری رہا ۔ افواہیں بھی پھیلی ، بالآخر دوپہر تین بجے تک جیت اور ہار کا مکمل خلاصہ ہوگیا ۔ اسوقت شہر کے نیاپورہ وارڈ (مفتی محمد اسماعیل) کی افس کا علاقہ مکمل طور سے بھرا ہوا ہے ۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین کے ورکرز جشن مناتے ہیں ۔ مالیگاوں سینٹرل کی مزید خبروں کیلئے پڑھتے رہیں سچ بات
0 تبصرے