ہمیشہ مادری زبان کنڑا کو ترجیح دی جائے: ڈپٹی کمشنرہیمنت بسواس

 

شیموگہ: عالمگیریت کے تناظر میں انگریزی زبان کا علم ضروری ہے، لیکن مادری زبان کنڑ ہمیشہ پہلی ترجیح دینی چاہیے۔اس بات کااظہارڈپٹی کمشنر(انچارج) ہیمنت این نے کیاہے۔ ڈسٹرکٹ نیشنل فیسٹیول کمیٹی کی جانب سے ڈی اے آر گراؤنڈ میں منعقدہ کنڑا راجیوتسو میں پرچم لہرایا اور شیموگہ ضلع کے تمام لوگوں کو کنڑا راجیوتسو کا پیغام دیتے ہوئے انہوں کہا کہ حکومت نے کنڑا میڈیم اسکولوں کے تحفظ اور ترقی کا کام جاری رکھا ہوا ہے، اور کنڑا زبان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور اسے مزید بڑھانے میں سب کو ہاتھ ملانے کی ضرورت ہے۔ اگر کنڑا راجیوتسووا کوصرف 01 نومبر تک محدود کیا جائے تو کنڑ نہیں رہے گا۔ کنڑا سب کے دلوں اور گھروں کی سانس بننی چاہیے، غیر ملکی زبانیں سیکھنا غلط نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کسی دوسری زبان سیکھنے کے بعد کنڑا کو نہیں بھولنا چاہیے۔(جاری)

 قومی شاعر کوئمپونے کہا تھا کہ جہاں کہیں بھی رہو، کچھ بھی ہو، ہمیشہ کنڑیگا بنو، کنڑا ہی سچائی ہے۔  ملک کے تمام شہریوں کا کردار بھی اہم ہے۔ کنڑ زبان اور ثقافت کو ہندوستان میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنڑ زبان کی 2000 سال سے زیادہ کی تاریخ ہے۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ متھون کمار و دیگر اعلیٰ افسران اور سیاستدانوں نے کنڈامبےپر پھول چڑھائے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے