مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے بننے کے بعد آج کارپوریشن پہنچے اور کمشنر سمیت تمام محکموں کے ایچ او ڈی کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لی

 

ایک دن ناغہ سے پانی، انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر و روڈ، نامکمل فلاۓ آور بریج کی تکمیل، شہر میں اتی کرمن ہٹانے، گٹر و کچروں کی صفائی، ہارون انصاری ہاسپٹل میں مریضوں کیلئے علاج و معالجہ، کارپوریشن کی بیت-الخلا عوام کو مفت میں سہولت وغیرہ پر نمائندگی 

الٹی میٹم مہلت دیا ہیں اگر ان کاموں کی تکمیل نہیں ہوئی تو پھر راؤنڈ ٹیبل میٹنگ اور سخت تحریک کا انتباہ 

مالیگاوں ( پریس ریلیز) 162 ووٹ سے نو منتخب رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی آج الیکشن کی کامیابی کے بعد تیسرے دن بدھ 27 نومبر کو ایک وفد یوسف الیاس، عبدالماجد حاجی وغیرہ کے ساتھ کارپوریشن پہنچے اور کارپوریشن کے کمشنر و پرشاشک رویندر جادھو سمیت دیگر محکمہ کے ایچ او ڈی کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لی اس موقع پر میٹنگ میں کیا عنوانات پر نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی چرچا ہوئی اس بات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج ہم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کارپوریشن پہنچے شہر میں کارپوریشن سے منسلک جتنے مسائل ہیں ہر مسئلے پر بات چیت کی خاص طور پر الیکشن کے دوران جن علاقوں میں ہم نے گھروں گھر ڈور ٹو ڈور دورہ کیا تھا ہماری ماؤں بہنوں کی طرف سے جو شکایات تھی۔(جاری)

 ان شکایات مدعو پر ہم نے بات چیت کی کہ پورے شہر کے اندر صاف صفائی کا سسٹم نظام بگڑا ہوا تھا جہاں جاتے تھے وہاں گٹر کی صفائی اور کچروں کی صفائی کی شکایت ملتی رہی ہم نے بات کی اور ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ واٹر گریس کمپنی کے زمانے میں جو شکایت تھی آج بھی وہ ساری تکلیف و شکایت باقی ہے کارپوریشن میں ملی بھگت کرکے دس کروڑ کا بجٹ تیس کروڑ روپے کردیا گیا کارپوریشن کے خزانے کو لوٹنے کا کام کیا لیکن صاف صفائی کے نام پر شہر کے اندر کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے دوسرا مسئلہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کو لے جو چور قسم کے لوگ پارٹنر بنے ہیں آج پورا شہر کھودکرکے انھوں نے خراب کردیا ہے ۔(جاری)

پچھلے دنوں میں کتنے لوگ موٹر سائیکل لےکر گر پڑے کتنی عورتوں کی ہڈیاں ہاتھ پیر کولہے وغیرہ فیکچر ہوئی کسے کے سر پھٹا کہیں انھوں نے روڈ راستوں کو ریپئرنگ درست نہیں کیے ایگری مینٹ معاہدے میں یہ بات ہے کہ جہاں انڈر گراونڈ گٹر کی پائپ لائن ڈالی جائے گی وہاں روڈ راستے درست کرکے دیے جائیں گے شہر میں ایک بھی جگہ راستے ریپئرنگ نہیں کیے گئے، ہم نے کہہ دیا ہے کہ اگلا آپ کہیں پائپ ڈالے گے نہیں جتنا کام پہلے کیا ہے وہ پہلے درست کریں اور ریپئرنگ کیے بناء کام شروع کیا تو ہم آئے گے اور اسی گڑھے کھڈے میں تم کو ڈالے گے اور اوپر سے مٹی ڈالے گے بہت صفائی کے ساتھ یہ بات کہی ہے اسی طرح پانی کے مسئلہ کو لے کرکے ہماری ماؤں بہنوں کو کافی پریشانی ہیں کارپوریشن میں پانی سپلائی کا کوئی نیوجن منصوبہ بندی نہیں ہے وقت پر پانی نہیں آتا ہے ناغہ کے بعد تین سے چھ گھنٹے پانی دیری سے دیتے ہیں ۔(جاری)

اور ایک دن پانی دینے کا پروگرام تھا لیکن اب بارش کے بعد تمام ڈیم پانی سے فل ہیں ایک دن ناغہ سے پانی دینا چاہیے انھوں نے ہم سے وعدہ کیا ہے 1 دسمبر سے 5 دسمبر کے درمیان یہ نیوجن کرکے ایک دن ناغہ سے شہریان کو پانی دے گے 8 سال سے فلاۓ آور بریج بن رہا ہے ابھی تک مکمّل نہیں کیا اور 15 دن کے اندر وہ مکمّل کرکے دے دینگے اگر 15 دنوں میں مکمّل نہیں کیے تو ہم سخت تحریک شروع کریں گے چوتھا مسئلہ شہر کے اندر کارپوریشن کا ہارون احمد انصاری ہاسپٹل ہے اس میں مریضوں کو جو علاج و معالجہ کیلئے سہولیات میسر ہونی چاہیے وہ ہے نہیں 111 افراد پر مشتمل اسٹاف ہیں الگ الگ شفٹ میں لیکن ہماری ماؤں بہنوں کو ڈیلیوری کو لے کرکے اور کتّا کاٹنے کو لے کرکے جو دوا انجیکشن لگتا ہے اس عنوان پر ہم نے باز پرس کی ہے۔(جاری)

 فوری حل کیلئے بات چیت کی ہے عوام میں مریضوں کو پوری سہولت ملنی چاہیے پانچواں مسئلہ پورا شہر اتی کرمن سے پریشان ہیں لوگوں نے 60 فٹی 80 فٹی راستوں پر اتی کرمن کر رکھا ہے خاص طور پر مالیگاؤں اسکول سے پوار واڑی ہائی وے تک اتی کرمن نکالنا وہاں روڈ بننا ہے اسی طرح مہاراشٹر سائزنگ کی طرف جانے والا جو راستہ ہے ایک سائڈ سے پورا اتی کرمن کرکے بند کردیا گیا ہے وہ راستہ کھولنا کارپوریشن کے اوپن اسپیس و گارڈن وغیرہ پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے قبضہ ختم کرکے اتی کرمن نکالنا چھٹا مسئلہ بیت-الخلا سنڈاس کا ٹینڈر 15 سال قبل کارپوریشن نے دیا تھا اور معاہدہ ختم کوئی ریکارڈ نہیں ہے لیکن سنڈاس کو تین روپے 5 روپے سے ٹھیکہ پر چلا رہے ہیں جبکہ کارپوریشن کی طرف سے لوگوں میں مفت میں یہ سہولت دینی چاہیے اگر اتنی بڑی کارپوریشن ہزاروں کروڑ روپے بجٹ ہیں اور کارپوریشن کی حدود میں رہنے والوں کو کارپوریشن یہ سہولیات نہیں دے سکتی تو کارپوریشن پھر کس کام کی ہے ان سب وشے مسائل پر ہم نے بات چیت کرتے ہوئے انکو چند دنوں کا الٹی میٹم مہلت دیا ہیں اگلے ماہ ہم پھر ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لے گے اور ان کاموں کو ہم کرواکرکے لیں گے خاص طور پر پر ایک دن سے ناغہ سے پانی  نلوں سے سپلائی ضرور ہونا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے