مالیگاوں (پریس ریلیز) 29 نومبر بروز جمعہ کو بعد نماز عصر شہر مالیگاؤں آگرہ روڈ نیشنل کمپاؤنڈ میں ٹیلیکسی کمپنی کی آفس کا افتتاح دیگر دو فرنچائیز کے ساتھ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی دعا اور ان ہی کے بدست عمل میں آیا اس موقع پر شہر مالیگاؤں کے دیگر علما کرام ، سرکردہ شخصیات کے علاوہ بہت سارے نئے پرانے معزز گاہک موجود رہے بعد نماز مغرب مفتی حسنین محفوظ نعمانی صاحب اپنے مخصوص انداز میں روزگار اور ہنرمندی شریعت کی روشنی میں حاضرین کے سامنے خطاب کیا . مزمل ماسٹر کی ترجمانی کرتے ہوئے مولانا علقمہ صاحب نے ٹیلکسی کمپنی جو کہ پہلے اسمارٹ چوائس فرم کے نام سے جانی پہچانی جاتی تھی وہ اب کس طرح سے نئے انداز میں ٹیلرنگ لائن سے لڑکے لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ٹریننگ سینٹر کا قیام اور یسرا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مختلف دیگر عزائم کو بھی عوام کے سامنے پیش کیا اور گزارش کی کہ اس آمدنی کا پانچ فی صد آمدنی فلاحی و رفاہی کاموں میں خرچ ہو گی اس لیے تمام حضرات بڑھ چڑھ کر کپڑوں کی خریداری کریں اور مختصر وقت کے لیے سلائ فری والی اسکیم کے بارے میں مذید معلومات حاصل کریں اور ضرور فائدہ اٹھائیں. بہت سارے انسٹاگرام پر کام کر رہے ساتھیوں کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. پروگرام آخری میں اعجاز شاہین سر نے اللہ رب العالمین کے شکریے کے ساتھ ساتھ علما کرام ، حاضرین اور منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا . نظامت کے فرائض عمران راشد صاحب نے بحسن خوبی انجام دے...
0 تبصرے