مالیگاوں (پریس ریلیز) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا کی جانب سے بروز منگل 12 نومبر سلامت آباد چوک میں عبداللہ انجینئر کی صدارت میں جلسہ رکھا گیا جو بہت ہی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا. عوام کی بڑی تعداد نے اس جلسے میں شرکت کی. ایس ڈی پی ائی کے نامزد امیدوار عبداللہ انجینیئر نے اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے کانوں کو خوش نہیں کروں گا بلکہ میں اپنے کام کرنے کے طریقے اور اپنے کام سے آپ لوگوں کو خوش کروں گا. انہوں نے بتایا کہ نعمانی نگر جو کہ لوگوں کی پراپرٹی تھی اسے بھی ان لوگوں نے بیچ ڈالا ہے جبکہ ماجی آمدار کہتے ہیں یہ علاقہ ان گڑھ ہے، یہاں ان کی برادری لوگ بستے ہیں اور جن کو یہ اپنا کہتے ہیں ان ہی لوگوں کے ساتھ دھوکہ کر کے ان کی زمینوں کو بیچ دیا گیا. عبداللہ انجینئر نے بہت ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہی کہ نعمانی نگر کے پراپرٹی کاغذات پر کسی اور نے اپنا نام لکھوا لیا ہے یقین نہ آئے تو اپنے گھروں کا سات بارہ اتارا نکلوا کر دیکھ لیں. آج نہیں تو کل یہ جو برادری کی بات کرتے ہیں یہ اپنی برادری کی پوری بستیوں کو نیلام کر دیں گے۔(جاری)
ضلعی صدر راحیل حنیف نے اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ "تفرقہ کا پھیلانے والے ہم میں سے نہیں" یہ بات قرآن میں موجود ہے اور یہ جو لا الہ الا اللہ کا کلمہ لے کر لوگوں کے درمیان میں اپنی بات پیش کرتے ہیں کیا وہ نہیں جانتے کہ برادری واد کرنے سے قران میں منع کیا گیا ہے. انہوں نے بتایا کہ لا الہ الا اللہ کا مطلب یہ ہے کہ تمام فرقے والے تمام ذات پات والے ایک ہیں اور لا الہ الا اللہ کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہیں اور کوئی انہیں ذات پات کی بنیاد پر بانٹ نہیں سکتا.(جاری)
جلسہ کے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری عثمان عاشقؔ نے پارٹی کا مکمل طور پر تعارف پیش کیا اور بتایا کہ کس طرح ایس ڈی پی آئی عوامی سطح پر کام کرتی ہے اور کس طرح عوام کے ذریعے ہی چلائی جانے والی پارٹی ہے. ایس ڈی پی آئی کسی ایک شخص یا کسی خاندان کی پارٹی نہیں بلکہ عوام ہی اس پارٹی کی اصل مالک ہے. اس کے بعد حافظ عمران صاحب نے عبداللہ انجینئر کا تعارف عوام کے درمیان میں پیش کیا اور بتایا کہ کس طریقے عبداللہ انجینئیر عوام کی سہولیات کے لیے کام کر رہے ہیں. ایس ڈی پی آئی کی توپ کہلانے والے ابراہیم انقلابی نے عوام درمیان پارٹی کے اصولوں کو بیان کیا اور پارٹی کس نہج پر شہر کے اندر کام کر رہی ہے کب سے کام کر رہی ہے ۔(جاری)
وہ مکمل طور پر بتایا. اس کے بعد سعد شاہد جو کہ ایس ڈی پی آئی شہری صدر ہیں انہوں نے اپنی تقریر میں لوگوں کو بتایا کہ تعلیمی نظام کس طرح بری طرح تہس نہس ہو چکا ہے جس کی وجہ سے غریب بچووکا مستقبل برباد ہو رہا ہے. میونسپلٹی اور کارپوریشن بننے تک کے دور کو بہت اچھے انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کیا. انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی لیڈران کے بچے اچھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن رہے ہیں مگر عوام کیلئے جو سہولت سرکار کی طرف سے میسر تھی یعنی سرکاری اسکولیں ان کو بیچ کر کے ان تمام لیڈران نے اپنے پیٹ کو بھر لیا ہے۔(جاری)
مشتاق محاذ سر جو کہ ریاستی سیکریٹری ہیں عوام سے مخاطبت ہوتے ہوئےاپنے بیان میں بتایا کہ کس طرح لیڈران عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور کہا کہ اپنے اسٹیج سے سیاسی ڈرامے بازی کر کے اپنا الیکشن سیدھا کر رہے ہیں. گزشتہ 50 سالوں سے شہر کو انہوں نے مکمل طور پر برباد کر دیا ہے. جلسہ شروع سے لیکر اخیر تک ایس ڈی پی آئی زندہ باد اور بھوک سے آزادی خوف سے آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔یہ پریس ریلیز تحریری شکل میں ایس ڈی پی ائی کے جنرل سیکریٹری عثمان عاشقؔ کی جانب سے موصول ہوئی.
0 تبصرے