بالی ووڈ کے گلیاروں سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اداکار کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ابتدائی جانچ شروع کر دی ہے یہ اطلاع ممبئی پولیس کے سینئر ذرائع سے ملی ہے۔ فی الحال ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس نمبر سے فون کال آئی ہے وہ فیضان کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔(جاری)
پولیس کو کال آئی
شاہ رخ خان کو ملنے والی اس دھمکی کی اطلاع باندرہ پولیس کو دی گئی۔ تھانے میں ہی کال آ گئی۔ تاہم کال کرنے والے شخص نے کوئی رقم ظاہر نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھی تک کسی قسم کی رقم کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ فی الحال پولیس کو شاہ رخ خان کی ٹیم کی جانب سے اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
0 تبصرے