پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کب سے ہوگا شروع اور کب تک چلے گا؟ سامنے آگئی تاریخ

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 23 دسمبر تک چلے گا۔ ذرائع کے مطابق سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو سکتا ہے جس میں ایوانِ دستور (اولڈ پارلیمنٹ ہاؤس) کے مرکزی ہال میں ایک خصوصی مشترکہ اجلاس ہو سکتا ہے۔ اسی جگہ 1949 میں آئین اپنایا گیا تھا۔ آئین 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا۔(جاری)

اس سے قبل 26 نومبر کو قومی یوم قانون کے طور پر منایا جاتا تھا لیکن 2015 میں مودی حکومت نے اس کو یوم آئین کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، جس میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش کو یاد کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ آئین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے وسیع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں دستاویزی فلمیں بنانا، دستور ساز اسمبلی کے مباحثوں کا تقریباً دو درجن زبانوں میں ترجمہ کرنا اور عوامی مارچ کا انعقاد شامل ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے