مالیگاوں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے امیدوار آصف شیخ رشید نتائج سے ایک دن پہلے مطلب آج جمعہ کو میڈیا سے بات کی اور کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ 20 نومبر کو ختم ہوئی اب کل یعنی بروز سنیچر 23 نومبر کو نتائج ظاہر کئے جائینگے ۔ اسلئے مالیگاوں شہر کی عوام اور ہماری پارٹی کے ورکرز اطمینان کا مظاہرہ کریں ۔ (جاری)
چونکہ مالیگاوں شہر میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور آصف شیخ کے درمیان ٹکر کا مقابلہ تھا ، اسلئے مالیگاوں شہر کے سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ دیکھا جارہا تھا ، اس ضمن میں اور دونوں ہی پارٹی کے ورکرز میں جوش اور جذبے کو دیکھتے ہوئے آج آصف شیخ نے لوگوں سے اہم اپیل کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔(جاری)
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ، ہمیں جتنی کوشش محنت کرنی تھی ہم نے کی ۔ میں اپنے تمام ورکروں ، اپنے قائدین ، میرے صلاح کاروں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کہ انہوں نے اپنا سب سے قیمتی وقت ہمیں دیا اور میری جیت کیلئے پیٹی بند ہونے تک ہر ممکن کوشش کرتے رہے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں ہمارے ورکروں سے اپیل کرتا ہوں کہ کل 23 نومبر کو جو بھی نتائج ظاہر ہونگے ہم سب اس کا استقبال کرینگے ۔ اور شہر میں امن و امان کو برقرار رکھیں گے ۔ ہمیں ساتھ مل کر اس شہر میں رہنا ہے ۔ اسلئے ہمیں اس شہر کے لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مخالف ورکروں کا بھی احترام کرنا ہوگا ۔ کیونکہ یہ شہر ہمارا ہے ۔ کسی کو اپنی ذات سے تکلیف نہیں پہنچائی جانی چاہیئے ۔
0 تبصرے