مالیگاوں سینٹرل ووٹنگ پرسنٹیج کو لیکر سرخیوں میں بنا ہوا ہے ۔ یہاں گزشتہ دنوں پارلیمنٹ الیکشن کے وقت دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا ایم پی شوبھا تائی کو مالیگاوں سینٹرل کی فل سپورٹ ملنے سے کانگریس کی بڑی جیت ہوئی تھی ۔ اگر آج ہم مالیگاوں سینٹرل گراؤنڈ رپورٹ کی بات کریں تو یہاں اچھائی اور برائی کے درمیان کڑا مقابلہ ہونا ہے ۔ (جاری)
مالیگاوں سینٹرل میں سماج وادی ، ایم آئی ایم ، انڈین سیکولر اور کانگریس ان چار امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں مجلس امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے امیدوار آصف اور شان ہند نہال احمد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرلیا ہے ۔ (جاری)
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کیا کہا ۔
صبح اپنے اہل و عیال کے ساتھ ووٹنگ کے لئے پولنگ بوتھ پہنچے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بڑی خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کی بات سے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اپنی جیت کو لیکر بیحد خوش ہوچکے ہیں ۔ خیر یہ الگ بات ہے ۔ الیکشن اور پولنگ سے متعلق مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہم شہری عوام کے اچھے مستقبل کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس شہر میں تعمیر و ترقی کو بحال کرتے ہوئے بڑے پروجیکٹ کو لانا چاہتے ہیں ۔ بس ہمیں پوری امید ہیکہ مالیگاوں شہر کی عوام ہمارے عزائم کو پورا کرنے کیلے آج کے دن ہمیں ووٹ دیکر ہمارا ساتھ دے گی ۔ (جاری)
مجلس ورکروں میں خوشی کی لہر : عبد المالک یونس عیسی
مجلس اتحاد المسلمین مالیگاوں کے صدر عبد المالک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس الیکشن میں جہاں تک ممکن ہو سکا اچھی کیمپینگ کی ہے ۔ ہم نے شہر کے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا اور ہمنے مقامی سطح پر یہ اچھائی اور برائی کا الیکشن مقرر کیا تھا ۔ آج ہمیں یہ دیکھنے کو مل رہا ہیکہ مالیگاوں شہر کی عوام جاگ چکی ہے ۔ لوگوں میں شعور بیدار ہوچکا ہے ۔ ان شاءاللہ 23 نومبر کو جب نتائج ظاہر کئے جائینگے تو مالیگاوں سینٹرل سے مجلس اتحاد المسلمین کی جیت ممکن ہے ۔ (جاری)
مجھے امید ہے مالیگاوں شہر کی عوام ۔۔۔ آصف شیخ
مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مد مقابل آصف شیخ (انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر) کے امیدوار آج صبح پہلے قبرستان پہنچے جہاں انہوں نے اپنے والد (مرحوم شیخ رشید) کی قبر پر ایصال ثواب کیا پھر اپنی اہلیہ کیساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچے ۔ ووٹ دینے کے بعد آصف شیخ نے میڈیا سے بات کی ۔ پہلے تو آصف شیخ نے ووٹ جہاد پر بڑا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم مخالف لوگوں کا ایجنڈا ہے جسے ہم اہمیت نہیں دے سکتے ۔ دوسری بات اگر ہم مالیگاوں شہر کی بات کریں تو ہم نے مالیگاوں شہر کی عوام سےووٹ مانگا ہے ۔ ہمیں امید ہے مالیگاوں شہر کی عوام ہمارا ساتھ دیگی ۔ (جاری)
شان ہند نے کیا کہا ؟..
شان ہند نہال احمد اپنے شوہر مستقیم ڈگنیٹی کیساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچی اور دونوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس کے بعد سماج وادی امیدوار شان ہند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں شہر میں ان شاءاللہ تبدیلی نظر آرہی ہے ۔ عوام جاگ چکی ہے ۔ وہ اپنی جیت کو لیکر مطمعین ہیں ۔ دوسری جانب انہوں نے شہری کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ باتیں کہیں ۔ اور شہر سے غنڈہ گردی کے خاتمے کو لیکر اپنی جیت کا تیقن دیا ۔
0 تبصرے