شہر میں صرف میمورنڈم اور فوٹو کھنچوانے کی سیاست چل رہی ہے ۔ مالیگاوں شہر ایس ڈی پی آئی صدر سعد شاہد

 

مالیگاوں (پریس ریلیز) 8 نومبر بروز جمعہ کو نشاط روڈ اسلامپورہ میں ایس ڈی پی آئی کا جلسہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی پی آئی کے نامزد کردہ امید وار جناب عبداللہ انجینئر نے کی. پورے جلسے میں بہتر تعلیمی نظام، صحت اور انفراسٹرکچر کا مدعا چھایا رہا. افتتاحی کلمات میں ڈسٹرکٹ سکریٹری جناب ابراہیم انقلابی نے ایس ڈی پی آئی پارٹی کی پالیسی نظریہ اور کیڈر بیسڈ سسٹم کے بارے میں بتایا. اس کے بعد شہری صدر سعد شاہد نے کہا کہ شہر میں صرف میمورنڈم دے کر فوٹو کھنچوانے کی سیاست چل رہی ہے.(جاری)

مسائل کے حقیقی حل کی طرف نہ تو کسی کی نظر ہے نہ ہی کسی کو فکر ہے. انھوں نے بتایا کہ ایس ڈی پی آئی ہی مسلمانوں کی حقیقی نمائندگی کرنے والی جماعت ہے. ٹرین میں بزرگ شخص کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کرنے والے فرقہ پرستوں کے خلاف کیس بھی ایس ڈی پی آئی ٹیم نے کیا. مالیگاؤں کے سیاسی حالات کا موازنہ انہوں نے اس طریقے سے کیا کہ دو سانڈوں کے آپس میں لڑنے سے کھیت کا کیا نقصان ہو رہا ہے سانڈوں کو اس بات کا کوئی خیال نہیں رہتا اسی طرح مالیگاؤں کی سیاسی لڑائی کی وجہ مالیگاؤں کا کیا نقصان ہو رہا ہے اسکی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے. تعلیم اور روزگار کے مدعے پر انہوں نے مستقیم ڈگنٹی اور شان ہند کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کہا کہ  پہلے خود تعلیم حاصل کرو اور شہر کے لوگوں کو اپنا روزگار کا ذریعہ بتاؤ.(جاری)

اس کے بعد ڈاکٹر نظام الدین صاحب جن کا تعلق یو پی سے ہے سماج وادی پارٹی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی دوگلی پالیسی پر عمل کر رہی ہے. اکھلیش یادو 2012 میں یوپی الیکشن جیتنے کے بعد مسلمانوں سے کئے گئے ریزرویشن و انصاف کے وعدے کو پورا نہیں کر سکے اور مہاراشٹر میں آکر بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں. ابو عاصم اعظمی صاحب مہاراشٹر میں نا انصافی کو ختم کرنے کے لیے 7-5 ایم ایل اے جتا کر دینے کی درخواست  کر رہے لیکن جہاں انکے 30 سے زائد ایم پی اور 100 سے زائد ایم ایل اے ہیں وہاں ایس پی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے اور مدد کرنے سے قاصر ہے تو مہاراشٹر میں ان سے کیا امید کی جائے.(جاری)

اسکے بعد ضلعی صدر راحیل حنیف صاحب نے کہا کہ تمام  سیاسی پارٹیاں ہر الیکشن کے وقت پچھلے 50-40 سالوں سے تعمیر و ترقی کا وعدہ کر کے الیکشن لڑتی ہیں پھر بھی ہمارا شہر اتنا پچھڑا ہوا کیوں ہے. کارپوریشن انتظامیہ اور دیگر سیاسی پارٹیوں کو شہر کے تعلق سے بغیر پلاننگ کے کام کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نشاط روڈ سمیت دیگر سڑکیں ماضی قریب میں لاکھوں روپیہ خرچ کر کے بنائی گئیں ہیں جو اب جلد ہی انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے نام پر کھود کر خراب کر دی جائیں گی. (جاری)

انہوں نے مزید ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری اسکولوں کی معیار تعلیم کا معاملہ ہو یا اسکول نمبر 1 بلڈنگ شاپنگ کا معاملہ ہو، قصاب باڑا مسجد کے سامنے ابلتی ہوئی گٹروں کا معاملہ ہو یا قصاب باڑا مسجد کے سامنے تین کونی جگہ پر ماجی آمدار کے ذریعے لائبریری بنانے کا وعدہ ہو، بنکر بازار کا معاملہ ہو یا شہیدوں کی یادگار اور ٹیپو سلطان ٹاور کا معاملہ ہو ہر سیاسی پارٹی تمام محاذ پر بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے. انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو آپس میں ملا ہوا بتایا اور کہا کہ ایک حمام میں سب ننگے ہیں. مالیگاؤں شہر کا ایم ایل اے ایک عالم ہوتے ہوئے شہر کی گورنمنٹ پرائمری اسکولوں کا انفراسٹرکچر اور معیار تعلیم کا حال بد سے بدتر ہونا ہم سب کے لیے شرم کی بات ہے. مالیگاؤں کے نام نہاد قائدین کی بہتر تعلیمی نظام بنانے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے. یہ صرف گندی اور بنا کام کی سیاست کرنا جانتے ہیں.(جاری)

ریاستی صدر سید کلیم صاحب نے ایس ڈی پی آئی کیوں اور کب میدان میں اتری اس عنوان پر مکمل گفتگو کی . عبداللہ انجینئیر کو اپنی بات پیش کرنے کے لیے وقت کم ملا مگر کم وقت میں اپنی بات مکمل پیش کرنے کا ہنر جانتے ہیں اور اس کا مظاہرہ جلسے میں ہوا مطلب عبداللہ انجینئیر کم الفاظ اور کم وقت میں اپنی بات ایوان کرنا جانتے ہیں آخر میں عوام سے گذارش کی گئی کہ کثیر تعداد میں ووٹ کریں اور لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے بیدار کریں . جلسے کے اختتام کے بعد علاقے کی شخصیات سے ملاقات ہوئیں . مشورے ملے جسے قبول کیا گیا. اس طرح کی پریس نوٹ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا ,مالیگاؤں کی جانب سے بذریعہ وہاٹس بھیجی گئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے