عائشہ نگر کے ٹریکٹر والوں کا ریتی مورم کا کاروبار چھیننے والے شیخ آصف اور شیخ جلیل ہے
عائشہ نگر میں غنڈہ گردی اور نشہ کے فروغ دینے والے اس قسم کی دادا گیری اب نہیں چلے گی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) جمعہ 15 نومبر کو مجلس اتحاد المسلمین کے انتخابی جلسے عائشہ نگر میں پیش رو مقررین میں شہر کے بزرگ سیاستداں الحاج شیخ یونس عیسٰی نے اپنی پہلی انتخابی تقریر شہر کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے کرتے ہوئے آج کی صورتحال اور ضرورت پر زور دیا کنگ میکر یونس عیسٰی نے کہا کہ جب مَیں 1990 صدر بلدیہ تھا اسوقت سب سے پہلا میرا کوئی کام ہے وہ عائشہ نگر قبرستان کی منظوری دینا اسکے ٹھہراؤ کو پاس کرنا ہے عائشہ نگر اور اسکے اطراف کے محلے کو 1991 میں قبرستان دیا میت کی تدفین ہورہی ہیں اسوقت کے جنتادل کے مرحوم نہال احمد جب عائشہ نگر میں محلہ کی تختی لگی تو نہال احمد نے تختی کو ٹھوکر مارا تھا اور آج کی سماجوادی دبدبہ کی بات کرتے ہیں اور آج وہ لوگ آپ لوگوں کے درمیان ووٹ مانگنے آرہے ہیں۔
اسی طرح مَیں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جس وقت شیخ خلیل دادا، اور شیخ رشید کا انتقال ہوا اور یونس عیسٰی خانوادہ میت میں نہیں آیا تھا غلط فہمی پیدا کی گئی مَیں حقیقت بتاتا ہوں کہ ہمیں میت میں آنے سے منع کیا گیا تھا انھیں ہماری پارٹی کے نامزد امیدوار مفتی اسمٰعیل قاسمی انکے مد مقابل ہیں وہ میت میں جاسکتے انکو بلایا جاسکتا ہے لیکن یونس عیسٰی خانوادہ کو نہیں کیونکہ ان لوگوں کے دلوں میں جو جلن حسد بغض و عناد ہیں آپ سمجھ سکتے ہیں اور ہم انکو کیوں نہیں چلے گے اس لیے ہم ہی انکا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس عائشہ نگر علاقے کی ہر دو تین گلیوں میں ہمارے رشتہ دار رہتے ہیں اور شیخ رشید خاندان کا دادا گیری کا رشتہ ہے ہم ہی انکا ہر مخاذ پر مقابلہ کرسکتے ہیں اور انکے ماضی کے بارے میں بتاتا چلوں کہ شیخ آصف بار بار یہ اپنی تقریر میں کہتا ہے۔
ہمارے خاندان میں کوئی جرائم پیشہ ریکارڈ رکھتا ہے کیا کسی کو چاقو کٹر تلوار بندوق وغیرہ مارا کیا کوئی کیس درج ہے کیا اور ایک بات اور کہتا ہے بتاؤ میرے اوپر کوئی کیس ہے کیا یہ شیخ آصف ایسا ہے کہ یہ اپنے ہی خاندان کو استعمال کرتا ہے اور اتنا گر کر استعمال کیا اپنے والد اور چاچا کو استعمال کرلیا ہے زندگی و موت اللہ کے ہاتھ ہے لیکن شیخ خلیل اور شیخ رشید کے موت کے پیچھے اگر کوئی گھٹیا ذہنیت نکلے گی پس پردہ تو وہ شیخ آصف ہے چاچا کو آگے کرکے باپ کے سہارے سیاست کی ہے یہ اتنا ڈرپوک ہے ایک جھگڑا ہونے دو خود دور ہوکر چلے جاۓ گا دیکھائی نہیں دیگا اسکے اندر ہمت نہیں ہے مَیں دعوے کے ساتھ بولتا ہوں الٹر باز کے نام سے جانے جاتے تھے آج وہ مرحوم ہوگئے اور انھیں الٹر بازوں کے ذریعے غنڈہ گردی کرتے تھے اور یہی لوگوں کی ٹولی آگے بڑھ کر نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اس کا استعمال کرنے والی بن گئی ہیں اور آج نت نئے طریقے نشہ آور اشیاء کے نکل گئی ہے۔
چرس گانجہ افیم گردہ کُتّا گولی پینسڈیل ایم ڈی پاؤڈر کوریکس سولیشن جھنڈوں بام وغیرہ چیزوں سے نشہ کو عام کرکے نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہے ہیں اسی علاقے کی ایک باپردہ ساس بہو میرے گھر 15 دنوں سے چکر مار رہی تھی جب مَیں نے ان سے پوچھا کیا کام ہے کہنے لگی عبدالمالک سے ملنا مَیں نے کہا مَیں اسکا باپ ہوں بتاؤ اس بیوہ عورت نے دکھ بھری کہانی سنائی کہا میرا بیٹا نشہ کا عادی ہے ہمیں مارتا ہے نشے کیلئے پیسے مانگتا ہے مَیں نے گھر کی چیزیں بیچ ڈالی حتی کہ گھر بیچ کر دوسرے محلے میں رہنے لگی ہم جب اس کو پولس اسٹیشن میں جمع کر وادیتے ہیں پولس اس پہلے سے مرے ہوئے کو کیوں مارے وہ چھوڑ دیتے ہیں ہم بہت پریشان ہیں اس نے کہا یہ میری بہو نانڈیر سے لائی ہوں وہ بھی یتیم دو بچوں کی ماں ہے ہماری کوئی مدد نہیں کرتا ہم چاہتے ہیں عبدالمالک سابق میئر اس کے نشے کا علاج کروادیں یا اسے پاگل خانے میں داخل کروائیں مَیں ماں ہوکر کہتی ہوں مَیں درد تڑپ جانتی ہوں مَیں دعا کرتی ہوں یہ میرا بیٹا مر جائے افسوسناک واقعہ ہے آخر یہ اتنے بڑے آبادی والے علاقوں میں نشہ ختم کیسے ہوگا کس نے اس سب کو فروغ دیا جبکہ یہاں پر رہنے والے نہیں چاہتے ہیں انکا بھائی بیٹا شوہر باپ نشہ کرتے ہوئے۔
زندگی تباہ کرلے شہر کے دیگر علاقوں میں بیشتر ماؤں بہنوں بیویوں بیٹیوں کی یہی فریاد ہے نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو ختم کیا جائے، ایک واقعہ کُسمبا روڈ پر واقع ہوا جب مفتی اسمٰعیل قاسمی آگرہ روڈ پر دورہ کر رہے تھے کچھ نوجوان کُتّا گولی وغیرہ نشہ کرکے بدتمیزی کی کہا 12 نومبر معاملے میں اجو لہسن والے کو پھنسایا ہے حقیقت یہ ہے کہ شیخ آصف اور مستقیم ڈگنٹی دونوں اس میں ملوث ہیں اجو لہسن والے کی ماں و بیوی سے پوچھنا وہ دعائیں دے رہی تھی مفتی اسمٰعیل قاسمی کو اجو لہسن والا جو صحت مند بلڈر جیسا ہے اسکو پہلے الیکشن کا ٹکٹ کا لالچ دے کر نشہ کا عادی بنا دیا گیا اقبال شاہ کو ٹکٹ کا لالچ دیا پھر اسکے لڑکے کو لایا اجو لہسن والے کو جلوس نکلوایا اور 12 نومبر معاملے میں پھنسا دیا انکے ساتھ جو لوگ رہتے ہیں انکو نشہ آور اشیاء کا عادی بناکر زندگی سے کھلواڑ کر رہے ہیں یہ کسے کے اچھے دھندے کاروبار کو نہیں دیکھ سکتے ہیں کسی غریب نے سوچا مَیں رکشا وغیرہ میں گیس ڈالنے کا کام کروں یہ اسکے اوپر قابض ہو جاتے ہیں اور اندھیر ہے خالد حاجی نشہ مخالف مہم چلایا بہت زور شور کے ساتھ شہر بچاؤ نشہ ہٹاو جو گھر میں جو آدمی نشہ کریں اسکو مارو دو مہینے میں شیخ آصف کے پاس نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت کرنے والے شکایت کرنے پہنچے
ہم آپ کے ورکر ہیں آپ کیلئے مرنے کٹنے والے ہیں اور خالد حاجی ہمارے خلاف ہے معاملہ ختم شیخ آصف نے لین دین توڑی کرلیتا ہے اور مہم بھی ختم چھچند ختم، مَیں کہتا ہوں آج اچھائی اور برائی انکو ایسی چبھنے لگی ہے انھیں مسجدوں کے ائمہ و علماء کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے انکے ورکر مسجد میں علماء کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں اگر معاشرے میں اخلاق باقی رہے گا تو ہماری تعمیر و ترقی باقی رہے گی اور اچھی روڈ راستے گٹر اور دیگر عمارتیں بنتے رہے گے لیکن نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے تو یہ تعمیر و ترقی کچھ کام کی نہیں، یہی عائشہ نگر کے کچھ لوگ ٹریکٹر وغیرہ سے ریتی مورم کا کام کرتے تھے انھیں یہ دھندہ دیکھا نہیں گیا کل تک یہ کیا تھے آج لاکھوں روپے کما رہے ہیں انکے خاندان کے لوگ منصور، اکرم، ابراہیم وغیرہ بندوق سے گولی چلانے کی مشق کرتے ہیں اسی طرح ایک مداری جس کے پاس دو منہ کا سانپ تھا جو دولت اور خزانہ کی نشانی سمجھ کر زیادہ قیمت میں بکتا ہے اس مداری کو آٹھ لاکھ روپے میں سودا کیا جب اس نے پیسہ مانگا تو گولی مار دیا گیا اور یہ پولس اسٹیشن میں پیسے سے معاملہ رفع دفع کیا جلیل دادا ٹریکٹر والوں کو دھمکی دی انکے کاروبار کو چھین لیا آج یہ ہم کو کہہ رہے ہیں لیکن مَیں آپ کو بتاتا ہوں ہم چاہتے ہیں یہ الیکشن الیکشن کے جیسا ہوجائے ہم شہر کا ماحول خراب کرنا نہیں چاہتے ہیں آج الحمداللہ مفتی اسمٰعیل قاسمی الیکشن جیت رہے ہیں اور ان شاءاللہ ہم ہی اسمبلی الیکشن جیتے گے آج یہ ایک منظم سازش کرکے کارپوریشن میں ٹھہراؤ پاس کرکے عیدگاہ پر جاگنگ ٹریک دادا بھسے کو بنوانے دیا اب وال کمپاؤنڈ کی بات ہورہی ہے پھر ہماری اوقاف کی املاک کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر خدانخواستہ وال کمپاؤنڈ کے بعد یہ وقف کی جگہ حکومت لے لیں گی تو عیدگاہ پر نماز عیدین نہیں ہوگی اور مفتی اسمٰعیل قاسمی امامت نہیں کرسکے گے وہاں سے جو مسلمانوں اور برادران وطن کو پیغام دیا جاتا ہے وہ ختم کیا جا رہا ہے اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ووٹ کرنا ہوگی
آج شیخ آصف رونا رو رہا ہے میرے چاچا مر گئے میرا باپ مرگیا مَیں یتیم ہوگیا یہ 20 لاکھ روپے کا مقروض آج کروڑوں روپے کا مالک ہوگیا مَیں یہ کہتا ہوں اگر ان دونوں کی موت کے پیچھے کوئی نکلے گا تو یہی شیخ آصف ( پریم چوپڑا ) نکلے گا یہ ویلن ہے ویلن ہی رہے گا ہیرو نہیں بنے گا مجھے یونس دادا بولتے ہیں اور مَیں نے دادا کی قسم بتائی ہے دیہات میں بڑے بھائی کو دادا بولتے ایک پوتے کو باپ کے باپ کو دادا بولتے ایک دادا کوٹھے پہ جو پیسہ وصولی کرتے ہیں اسے کہتے ہیں اور یہ اعلان کرتا ہوں تونے جو عبدالمالک پر فائرنگ کروایا ہے اسکا سود سمیت بدلہ لیا جائے گا ایک دادا وہ ہے جب ووٹ دینے مشین پر جاۓ ہم اکیلے ہوگے کوئی تلوار بندوق اور دادا وغیرہ نہیں ہوگے اس لیے آپ پانچ نمبر کی بٹن پتنگ نشان پر ووٹ دیں مَیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی صحت و شفاء کیلئے دعا کرتا اللہ تعالیٰ انکی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے اور اس میں برکت عطا فرمائے آمین. اس جلسے میں ڈاکٹر خالد پرویز، عبدالمالک، جعفر حسین معراج ایم ایل اے، سمیت ہزاروں کی تعداد لوگوں کا جم غفیر جلسے گاہ میں موجود تھے۔
0 تبصرے