مخالفین کا ہرا کلر ایک بڑی سازش کا حصہ ہے ۔ ایک مطلبی لومڑی کی کہانی سنا کر خالد پرویز نے کھولی شہری عوام کی آنکھ

 

مالیگاوں / آج بروز جمعہ کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک مالیگاوں شہر کے جعفر نگر علاقے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور یہ جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ اس جلسے میں پہلے تو دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے اسٹیج سنبھالا ۔ (جاری)


ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے بیان کے پہلے حصے میں ان لوگوں کی بات کہی جو لوگ یوپی ، بہار ، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں سے مالیگاوں میں روزگار کیلئے آئے ہیں۔  معلوم ہوکہ یہ جلسہ اسی علاقے میں منعقد کیا گیا تھا جہاں بیرون ریاست کے لوگ بڑی تعداد میں مقیم ہیں ۔ ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ میں نے اس جعفر نگر کی تاریخ کو دیکھا ہے ، یہاں کئی لوگ بیرون ریاست سے آکر یہاں مقیم ہوئے اور انہوں نے شہر میں محنت مشقت کی اور ایک کامیاب انسان بنے اور اپنے شہر کے ماحول کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہاں ہمشیہ کیلئے مقیم رہنے میں اپنی بھلائی سمجھی ۔ (جاری)

خالد پرویز نے کہا کہ جعفر نگر کو اپنے مخالفین نے نجانے کیا سمجھ رکھا ہے ۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین کی کلب نہیں کھولنے دے رہے ہیں ۔ یہاں غنڈہ راج کو عام کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو دہشت میں رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عبد المالک پر فائرنگ ہونا بس ایک اتفاق تھا ۔ اگر ہم اس کا جواب اسی وقت دیتے تو شاید آج کسی کا چالیسواں ہوچکا ہوتا ۔ لیکن ہم نے اپنے آپ کو بہت سمیٹ کے رکھا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پانی اب سر سے اوپر ہوچکا ہے ۔ (جاری)

خالد پرویز نے مزید کہا کہ ہمیں ہمارے شہر کی حفاظت کیلئے مخالفین کی سیاسی قبر کھودنے ہوگی ۔ اگر اس بات شہر کی عوام نے مجلس کا ساتھ دیا تو ان شاءاللہ ضرور ہمارے مخالفین کو زبردست جواب دیا جائیگا ۔ اسوقت انہوں نے ایک لومڑی کی کہانی سنائی کا مختصراً مطلب یہ تھا کہ جو ہمارے مخالفین نے ہرا رنگ لایا ہے ۔یہ ایک سیاسی سازش کا حصہ ہے ۔ اسلئے شہریان ان کے ہرے کلر کے جھنڈے پر نہ جائے ۔ یہ وہ لومڑی کی طرح ہے جو اپنی مکاری جو کبھی نہیں بھولتی ۔(جاری)


انہوں نے کہا کہ آصف شیخ الیکشن جیت کر بی جے پی کا ساتھ دینے والے ہیں ۔ یہ بالکل درست بات ہے ۔ بقول ان کے ، اگر آپ غور کریں تو مہاراشٹر کی وشال گڑھ کی مسجد کے تعلق سے اجیت پوار کیوں خاموش تھا ۔ فوراً ایکشن کیوں نہیں لیا ۔ اگر اجیت پوار کو ہماری مسجدوں سے اتنی ہمدردی ہے تو پہلے وشال گڑھ کی مسجد ، نتیش رانے اور رام گیری جیسے منحوس کو گرفتار کرو ۔ اور یہ آصف شیخ اسی کی حمایت میں مالیگاوں شہر کی عوام کو دھوکہ دینے جارہا ہے ۔ اسلئے شہر کی بھولی بھالی عوام اپنے ہوش سے کام لے اور ہماری مجلس اتحاد المسلمین جو ملک کے ہر مسلمانوں کی سیاسی پارٹی ہے ۔ جو مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتی ہے ۔ اس کا ساتھ دیں ۔ اور مالیگاوں شہر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے