ممبئی : مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت نے بالآخر ہفتہ کو محکموں کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے پاس داخلہ، توانائی، انصاف اور قانون، جنرل ایڈمنسٹریشن، اطلاعات اور نشریات کے محکمے ہوں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے پاس دیہی ترقی کی وزارت، ہاؤسنگ اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کا قلمدان ہوگا، جب کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار فنانس اور پلاننگ، اسٹیٹ ایکسائز کا قلمدان سنبھالیں گے۔(جاری)
دیویندر فڑنویس کی زیرقیادت حکومت کی پہلی کابینہ کی توسیع 15 دسمبر کو ہوئی تھی، جس میں مہایوتی کے اتحادیوں کے کل 39 ایم ایل ایز نے حلف لیا تھا، جن میں 16 نئے چہرے بھی شامل تھے، جب کہ دس سابق وزراء کو کابینہ میں جگہ نہیں مل پائی تھی۔(جاری)
یہاں مکمل فہرست دیکھیں
چندر شیکھر باونکولے – ریونیو
2.. رادھا کرشنا ویکھے پاٹل – آبی تحفظ (گوداوری اور کرشنا طاس کی ترقی)
حسن مشرف - طبی تعلیم
چندرکات پاٹل – اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، پارلیمانی امور
گریش مہاجن - آبی تحفظ (ودربھ، تاپی، کونکن کی ترقی)، ڈیزاسٹر مینجمنٹ
گنیش نائک – سیاحت
گلاب راؤ پاٹل – واٹر سپلائی
دادا ہسک - اسکولی تعلیم
سنجے راٹھور - مٹی اور پانی کی جانچ
دھننجے منڈے – فوڈ اینڈ سول سپلائیز اور کنزیومر پروٹیکشن
منگل پربھات لوڈھا – ہنر مندی، روزگار، صنعت اور تحقیق
ادے سامنت – صنعت اور مراٹھی زبان
جے کمار راول - مارکیٹنگ، پروٹوکول
پنکجا منڈے – ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، مویشی پروری
اتل ساوے – او بی سی ترقی کی وزارت، ڈیری ڈیولپمنٹ، توانائی ناٹنیکر
اشوک اوئیکے – قبائلی ترقی کی وزارت
شمبھوراج دیسائی – محکمہ سیاحت، کان کنی اور فریڈم فائٹرز ویلفیئر(جاری)
فڑنویس نے وزیر اعلیٰ، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نے نائب وزرائے اعلیٰ کے طور پر 5 دسمبر کو حلف لیا تھا اور 15 دسمبر کو سرمائی اجلاس سے قبل 39 وزراء کو وزراء کی کونسل میں شامل کیا گیا تھا۔ بی جے پی، شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اتحاد مہایوتی نے 20 نومبر کو ہوئے اسمبلی انتخابات میں 288 میں سے 230 سیٹیں جیتی تھیں۔
0 تبصرے