اترپردیش کے محکمہ بجلی نے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برک پر بجلی چوری کے الزام میں ایک کروڑ 91 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ محکمہ نے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے اور جمعرات سے ان کے گھر کی بجلی بھی منقطع ہے۔ دراصل یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب محکمہ بجلی نے رکن اسمبلی کے گھر کا معائنہ کیا جس کے بعد اسسمنٹ کیا گیا اور 1 کروڑ 91 لاکھ روپے کا بل جاری کیا گیا۔(جاری)
برک نے مزید لکھا، "میں ہمیشہ اپنے لوگوں کی آواز بلند کروں گا، میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، یہ بھی گزر جائے گا۔ جھوٹے کیس کا قانونی طریقے سے جواب دیا جائے گا، سچ سامنے آئے گا۔ سب کے سامنے یہ میری ذات کی لڑائی نہیں ہے، مجھے اپنے اللہ پر پورا بھروسہ ہے، مجھے اور میری برادری کو انصاف ملے گا۔(جاری)
0 تبصرے