جموں و کشمیر : ضلع کٹھوعہ کے وارڈ 19 شیوا نگر میں رات دیر گئے ایک گھر میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ گھر میں خطرناک حالات میں آگ لگ گئی۔ اسکے نتیجے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 4 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اطلاع ملنے کے بعد رات دیر گئے فائر بریگیڈ محکمہ کی ٹیم اور پولیس کی ٹیم جالے واردات پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو جی ایم سی کٹھوعہ منتقل کیا گیا۔ گھر کے چھ لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کشمیر پولیس سے تھا۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی اوتار کرشنا بھی اس واقعہ میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔(جاری)
کیسے پیش آیا واقعہ؟
17 اور اٹھارہ دسمبر 2024 کی درمیانی رات کو اوتار کرشن ولد کیشو رائنا ساکن وارڈ نمبر 16 شیوا نگر کٹھوعہ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس کی وجہ سے اس واقعہ میں 06 افراد کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں گنگا بھگت دختر بھرت بُھوشن عمر 17 سال ساکن شہیدی چوک کٹھوعہ، دانش بھگت ولد بھرت بُھوشن عمر 15 سال ساکن شاہدی چوک کٹھوعہ، اوتار کرشن ولد کیشو رائنا عمر 81 سال ساکن وارڈ نمبر 16 شیوا نگر کٹھوعہ ، برکھا رینہ دختر اوتار کرشن عمر 25 سال ساکن شیوا نگر کٹھوعہ، تکاش رینہ عمر 03 سال ساکن شیوا نگر کٹھوعہ اور اویک رینہ ولد سندیپ کول عمر 04 سال ساکن جگتی نگروٹہ جموں شامل ہیں۔ لاشوں کو فوری طور پر جی ایم سی کٹھوعہ منتقل کیا گیا۔(جاری)
زخمی افراد جی ایم سی کٹھوعہ منتقل
اس المناک واقعہ میں جو 04 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سوارنا، نیتو دیوی، ارون کمار اور کیول کرشن شامل ہیں ۔ تمام زخمیوں کا جی ایم سی کٹھوعہ میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس اسٹیشن کٹھوعہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت کئی لیڈران نے بھی اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
0 تبصرے