پی ایم مودی کا کویت دورہ : وزیر اعظم نریندر مودی کو کویت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘مبارک الکبیر آرڈر’ سے نوازا گیا ہے۔ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بیان پیلیس میں منعقدہ ایک تقریب میں پی ایم مودی کو اس اعزاز سے نوازا۔‘مبارک الکبیر آرڈر’ روایتی طور پر سربراہان مملکت، غیر ملکی حاکموں اور شاہی خاندانوں کے افراد کو دوستی کے اشارے کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی پی ایم مودی کو اب تک 20 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ وہ سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور جارج بش اور برطانیہ کے شاہی کنگ چارلس III کی طرح ان شخصیات میں شامل ہوئے، جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔(جاری)
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے اطلاع دی ہے کہ نریندر مودی کو یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کویت پہنچے، جو 43 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے ذریعہ اس خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بات چیت کی اور ہفتہ کو ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح سے بھی ملاقات کی۔(جاری)
0 تبصرے