محمدیہ طبیہ کالج کے 26طلباء کی پی جی میں شاندار کامیابی اور ملک کے با وقار ادروں میں داخلہ

 

مالیگاٶں (پریس ریلیز ) طبیہ کالج و السایر ہاسپٹل روز بروز کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔اس وقت کالج کے26طلباء میرٹ کی بنیاد پر (آل انڈیاآیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ) کے ذریعے پوسٹ گریجویٹ کورس میں سال 2024-25میں ملک کے نامور کالجوں میں داخلہ کیلئے اہل قرار پائے ہیں۔ ایک ساتھ 26طلباء کا پی جی کورس میں داخلے مِلنا کالج اور انتظامیہ کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ کامیابی کالج کے اعلیٰ تعلیمی معیار،طلباء کی محنت اور عزم کا صلہ ہے۔یہ طلباء ملک کے با وقار اداروں میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں گے۔(جاری)

تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں

طلباء کی یہ کامیابی محمدیہ طبیہ کالج کے نہ صرف تعلیمی معیار کی عکاسی کرتا ہے بلکہ طلبہ کے بہتر مستقبل کی رہنمائی کی بہترین عکاسی بھی ہے۔طلباء کی ا س کامیابی میں صدرالجامعۃ ا لمحمدیۃ الخیریۃ   محترم جناب ارشد مختار صاحب کی طلباء پر خصوصی توجہ اور رہنمائی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔اُن کی دوراندیش قیادت میں محمدیہ طبیہ کالج نے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے میں پیش رفت کی ہے جہاں طلباء بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(جاری)

صدر محترم جناب ارشد مختار صاحب نے طلباء اور تدریسی عملہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی محنت اور کامیابی پر بے پایاں مسرت وشادمانی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک اجتماعی کامیابی ہے جو طلباء اور تدریسی عملہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے اُنھوں نے طلباء کو دُعاؤں سے نواز تے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی لگن اور جذبہ ان شاء اللہ آپ کو کامیابی کی بلندیوں تک لے جائے گا۔(جاری)

کالج سکریٹری محترم جناب بلال ارشد مختار صاحب نے طلباء کی اس شاندارکارکردگی پر تمام طلباء اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ مستقبل میں مزید بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔اس کے ساتھ اُنھوں نے کہا کہ کالج کے پرنسپل محترم جناب ڈاکٹر محمد زبیر صاحب اور کالج کے سی۔ای۔او محترم جناب ڈاکٹر عبدالماجد صاحب کی رہنمائی اور تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور طلباء کو معاونت کرنے کی وجہ سے طلباء نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے