نئی دہلی : کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس دوسری فہرست میں کل 26 امیدواروں کے نام ہیں۔ اس میں فرہاد سوری کا مقابلہ جنگ پورہ اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار منیش سسودیا سے ہوگا۔ سوری جنگ پورہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور وہاں کے لوگوں پر ان کی اچھی گرفت سمجھی جاتی ہے۔ ایسے میں وہ اس سیٹ پر سسودیا کی ٹینشن بڑھا سکتے ہیں۔ کانگریس ایس سی محکمہ کے صدر راجیش للوٹھیا کو سیما پوری سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔(جاری)
26 امیدواروں کی اس فہرست میں دو مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک مٹیا محل کے سابق ایم ایل اے عاصم احمد خان ہیں۔ دوسرا نام حاجی محمد اشراق خان کا ہے جنہیں بابر پور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ایم ایل اے دیویندر سہراوت کو بجواسن سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ عاصم خان اور سہراوت نے کچھ دن پہلے ہی عام آدمی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔(جاری)
کالکاجی سیٹ سے نہیں اٹھایا پردہ
کانگریس کی دوسری فہرست میں وی وی آئی پی کالکاجی سیٹ سے کسی نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ الکا لامبا کے نام کا فیصلہ منگل کو کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ حالانکہ ان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا یہاں سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔(جاری)
منگل کو کانگریس کی سی ای سی میٹنگ کے بعد پارٹی کے دہلی انچارج قاضی محمد نظام الدین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پہلے اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ میں بحث ہوئی تھی، اب سی ای سی میٹنگ میں سیٹ وار تفصیلی بحث ہوئی ہے۔ بہت سی نشستیں ہیں جن کی منظوری سی ایی سی نے دی ہے۔ کچھ نشستیں زیر التوا ہیں۔ ہم جلد ہی فہرست جاری کریں گے۔(جاری)
بتادیں کہ کانگریس نے جمعرات کو 21 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی، جس میں نئی دہلی کے سابق ممبر پارلیمنٹ سندیپ دیکشت کو میدان میں اتارا گیا تھا۔ اس طرح ان کے اور اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے درمیان مقابلہ طے ہے۔ بتادیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات اگلے سال فروری میں ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس اب تک 47 امیدواروں کا اعلان کرچکی ہے۔
0 تبصرے