رتلام : رتلام میں تین نابالغ بچوں کی پٹائی کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا ۔ ویڈیو میں ایک نوجوان تین بچوں کی پٹائی کرتا نظر آرہا ہے۔ وہ ان کی تھپڑ اور چپل سے پٹائی کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’جئے شری رام‘ کے نعرے بھی لگوا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے نامعلوم ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔(جاری)
امرت ساگر ادیان کا یہ تقریباً ڈیڑھ ماہ پرانا ویڈیو ہے جو گزشتہ روز وائرل ہوا ہے۔ اس واقعہ پر مشتعل لوگوں نے کل رات مانک چوک تھانے کا گھیراؤ کیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کرلوگوں کو سمجھایا اور انہیں وہاں سے روانہ کیا۔ بچوں کے لواحقین کی شکایت پر نامعلوم ملزمین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔ مانک چوک تھانہ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔(جاری)
تھانے کے باہر بڑھتی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اے ایس پی راکیش کھاکھا نے محاذ سنبھالا ۔ سی ایس پی ستیندر گھنگھوریا، ایس ڈی او پی کشور پاٹن والا، ڈی ایس پی اجے ساروان، شہر کے تمام تھانہ انچارج، بل پانک تھانہ انچارج سمیت بھاری پولیس فورس کو جلد بازی میں تعینات کیا گیا ۔ مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کو کارروائی کی یقین دہانی کروائی کی گئی ، جس بعد معاملہ ٹھنڈا ہوا اور بھیڑ منتشر ہوگئی ۔(جاری)
اس سلسلے میں ایڈیشنل ایس پی رتلام راجیش کھاکھا نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ایک برادری تھانے میں آئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان تین بچوں کی پٹائی کررہا تھا۔ مانک چوک تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس جلد ہی گرفتار کر لے گی۔
0 تبصرے