نئی دہلی : ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ دہلی این سی آر کے ساتھ ساتھ شمالی ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں مسلسل بارش نے لوگوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ ایسا لگتا تھا کہ بارش نئے سال کی تقریبات کو خراب کر سکتی ہے لیکن اتوار کو دن صاف رہنے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ اب ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے نئے سال کے موقع پر موسم کے پیٹرن کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں گھنا کہرہ چھایا رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب شمالی ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں نئے سال کے موقع پر سرد لہر کو لے کر وارننگ جاری کی گئی ہے۔(جاری)
آئی ایم ڈی کے مطابق نئے سال کی آمد شدید ٹھنڈ کے ساتھ ہونے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین موسمیات نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ سرد لہر کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں برف باری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ ایسے میں اگر آپ نئے سال کا جشن منانے اور برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی پہاڑی مقام پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ بتادیں کہ سری نگر، شملہ، منالی اور اتراکھنڈ میں جم کر برف باری کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے تھے۔ ہفتہ اور اتوار کو موسم میں بہتری کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے۔(جاری)
دہلی کے حوالے سے الرٹ
محکمہ موسمیات نے ملک کے دارالحکومت اور گردونواح کے حوالے سے تازہ اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی این سی آر کے لوگ گھنے کہرہ سے پریشان ہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ڈی نے خاص طور پر 30 اور 31 دسمبر 2024 کے حوالے سے ایک انتباہ جاری کیا ہے۔ دہلی میں پیر اور منگل کو گھنا کہرہ چھایا رہ سکتا ہے۔آئی ایم ڈی نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ گھنے کہرے کی وجہ سے گاڑی چلانا مشکل ہو سکتا ہے۔ ایسے میں اضافی احتیاط برتنی ہوگی۔ تھوڑی سی لاپرواہی جان لے سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پارہ گرنے کی وجہ سے نئے سال کا جشن منانے کے لیے پوری تیاری کے ساتھ جانا پڑے گا، ورنہ صحت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔
0 تبصرے