جمعیت علماء کے چار اہم ذمہ داران نے اپنی مساعی جمیلہ سے عمرہ کی ادائیگی کا ہدیہ حافظ عبدالطیف صدیقی کا اعلان کیا
اللہ تعالیٰ کا انتخاب ہے جسے وہ اپنی کتاب قرآن مجید سے متصل وابستہ کرکے عوام الناس کیلئے خدمت کا موقع دیتا ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاوں ( پریس ریلیز ) نیاپورہ دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاؤں کی جانب سے ایک خدمات اعتراف و اعزاز کی شاندار استقبالیہ تقریب 13 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء فوراً صدر جمعیت علماء مالیگاؤں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی، اور عالم ربانی خادم قرآن حضرت مولانا یونس پالن پوری دامت برکاتہم کی موجودگی و انکے ہی نیک ہاتھوں سے 34 سال میں تکمیل درس قرآن کرنے والی شخصیت امام و خطیب مدنی مسجد اور استاد حدیث مدرسہ اسلامیہ واقع بڑا قبرستان مولانا حافظ عبدالطیف صدیقی کا استقبال ہوا ساتھ ہی انکے ہی ہاتھوں سے سپاس نامہ ہدیہ خلوص اور سعادت عمرہ کی ادائیگی کا اعلان کرتے ہوئے متبرک ہدیہ پیش کیا گیا ۔(جاری)
جمعیت علماء کے عہدہ داران صدر و جنرل سیکرٹری، نائب صدر اور خازن مفتی اسمٰعیل قاسمی، عبدالمالک بکرا والا، حاجی محمد مکی، انیس فہمی ان صاحبان کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کی میزبانی ذمہ رہے گی اس موقع پر حافظ عبدالطیف صدیقی کی قرآن مجید کی تفسیر و درس قرآن مجید بمقام قائم امام و خطیب مدنی مسجد رکن جمعیت علماء کی گراں قدر خدمات کا مختصراً تعارف مولانا عمران اسجد ندوی نے پیش کیے دیگر حلقوں کے صدر و سیکریٹری و یونٹ کی جانب سے بالخصوص شہر سیکریٹری عبدالرحمن پیارے ومولانا ظہیر ملی، مولانا حامد انوری، اسمٰعیل پہلوان سمکسیر، سہیل ماسٹر سیوک سوسائٹی کی جانب سے ہدیہ خلوص نذرانہ پیش کیا گیا۔ (جاری)
اس بامقصد و دینی مجلس کے موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے قرآن مجید اور صاحب اعزاز درس قرآن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مَیں حافظ عبدالطیف صدیقی صاحب اعزاز کو دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رحیم کریم ذات سے امید کرتا ہوں کہ یہ عمل انکے لئے ذریعہ نجات بنے گا ان شاءاللہ، ہم انسانوں کی بات میں وہ اثر نہیں ہے جو اثر اللہ و اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی بات میں ہوتا ہے اس لیے ہم اپنی گفتگو کا عنوان و آغاز قرآن مجید کی کسی آیات کو بناتے ہیں یا پھر نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی کسی حدیث مبارک کو اس لیے کہ اللہ و اسکے رسول کی باتوں میں وہ اثر ہے ہماری باتوں میں وہ بات نہیں ہے جو لوگ اپنی بات کہتے ہیں وہ اثر انداز نہیں ہوتی ہے ۔ (جاری)
قرآن کریم میں درس قرآن کے عنوان سے الحمداللہ ہورے شہر میں دو سو زائد مساجد میں علماء کرام کے ذریعے اور 137 مقامات پر عالمات کے ذریعے مستورات میں درس قرآن ہوتا ہے اور اسکے بہت دور رس نتائج الحمداللہ ہم دیکھ رہے ہیں مَیں حافظ عبدالطیف صدیقی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس بات پر دوبارہ مبارکباد دیتا ہوں کہ تکمیل کے بعد انھوں نے پھر درس قرآن کا آغاز کر دیا ہے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے ترجمہ و مفہوم کے قرآن مجید کو ختم کرنے والا بہتر شخص وہ ہے جو پھر اسکا آغاز کریں اللہ تعالیٰ انکی عمر میں برکت دے اور یہ سلسلہ دراز رہتے ہوئے دوبارہ حافظ عبدالطیف صدیقی کے ہاتھوں تکمیل تک پہنچے جمعیت علماء مالیگاؤں کے تمام ذمہ داران و ارکان کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ (جاری)
امید کرتا ہوں یہ سلسلہ دراز رہے گا بعد از حافظ عبدالطیف صدیقی نے اپنے شکریہ کے خطاب میں کہا اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکر و احسان ہے اس نے بے مثال کتاب قرآن مجید کے ذریعے سے اہل ایمان کو عزت عطا فرمائی ہے اور اسی سلسلے میں اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و احسان کا معاملہ کرتا ہے اپنی کتاب قرآن پاک سے اسے وابستہ و متصل کرتا ہے اور قرآن مجید کے ذریعے بندوں کیلئے خدمات لے لیتا ہے اللہ تعالیٰ نے اسی سلسلے کو میرے لیے مقدر فرمایا جو مَیں تقریباً 34 سال سے مدنی مسجد نیاپورہ میں درس قرآن و خدمت قرآن کرتا رہا اس دوران اللہ تعالیٰ کا بے پناہ کرم و فضل رہا ہے اسی خوشی میں جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاؤں نے مجھے اپنے خیر میں یاد کیا ہے ان لوگوں کو بہت بہت شکریہ اللہ تعالیٰ انکو جزائے خیر دے ۔ (جاری)
مزید ان میں جن لوگوں نے عمرہ کی ادائیگی کا ارادہ ظاہر کیا ہے اللہ اس میں استقامت عطا فرمائے رکاوٹیں دور فرمائے حسد سے حفاظت فرمائے انکی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ انکی جان و مال عزت و آبرو میں انکی اپنی دانائی میں خوب ترقی عطا فرمائے اور ہم لوگوں کو قوم کیلئے مل جل کر خدمت کرنے اور اسکو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین. آخر میں حضرت مولانا یونس پالن پوری دامت برکاتہم نے رقّت آمیز دعا فرمائی اور صاحب اعزاز و جمعیت علماء مالیگاؤں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انھیں مدعو کیا گیا حضرت والا نے بھی ہدیہ دیا اور مزید ایک تفسیر قرآن بذریعہ ڈاک حافظ عبدالطیف صدیقی و مفتی اسمٰعیل قاسمی کو دینے کا اعلان کیا ہے. اس مجلس میں مولانا شفیق فلاحی، حافظ فیضان، حافظ مختار جمالی، عزیزالرحمن نوفل، عمران مانے، حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ، عبدالخالق فارقلیط، عامر ایوبی، عبدالسلام چاچا، مولانا متین قاسمی آفس سیکرٹری وغیرہ موجود تھے
0 تبصرے