مالیگاؤں جشن فتح و اظہار تشکر کے موقع پر مالیگاؤں اور بنکروں سے کیا وعدہ اسدالدین اویسی نے وفا کیا ، اسدالدین اویسی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے مالیگاؤں کی بارہ بنکر تنظیمیں شکر گزار ہیں جلد مثبت نتائج اخذ ہوگا یوسف الیاس ، فروری میں بجٹ پر پاور لوم صنعت کے بنکروں مزدوروں کو ملے گا تحفہ، بھیونڈی مالیگاؤں دورہ کا تیقن - وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ (جاری)
مالیگاوں ( پریس ریلیز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنی پارٹی کے مہاراشٹر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی سمیت مالیگاؤں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنی والی پاور لوم صنعت کی تعمیر و ترقی اسکے تحفظ و بقاء کیلئے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ سے ملاقات کیلئے وقت لیا اسی ضمن میں آج 10 دسمبر منگل کو شام 4 بجے مالیگاؤں کا ایک وفد جو مفتی اسمٰعیل قاسمی کی رہنمائی میں دو روز سے دہلی کے دورہ پر ہیں انکو ممبر آف پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنے سرکاری بنگلہ پر بلایا اور ساتھ میں پارلیمنٹ تک مرکزی وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ کی آفس میں میٹنگ میں شریک کروایا مرکزی وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ نے وفد سے میٹنگ کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کیے وزیر ٹیکسٹائل کو مطالباتی لیٹر دیا گیا۔(جاری)
بعد از مہاراشٹر سدن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج ہم اسوقت دہلی میں شہر کے ہت میں موجود ہیں 23 نومبر کو جیت کا رزلٹ آیا یہ صرف اللہ رب العزت کے فضل و کرم کے بعد اہلیانِ مالیگاؤں اور ووٹروں کا حصہ رہا ہے جلسہ اظہار تشکر اور جشن فتح کے عنوان سے بیرسٹر اسدالدین اویسی تشریف لائے تھے اس موقع پر شہر کے بنکروں اور تنظیموں کے ذمہ داران نے ملاقات کی تھی اسوقت انھوں نے بنکروں سے وعدہ کیا تھا مَیں وزیر ٹیکسٹائل سے اپوائمنٹ لوں گا آپ سبھی حضرات پوری تیاری کے ساتھ آئیے مسائل کے حل پر بات چیت کیجیے الحمداللہ اسدالدین اویسی نے اپنا وعدہ پورا کیا گری راج سنگھ سے ملوایا اور الحمدللہ بہت مثبت بات چیت ہوئی تقریباً 45 منٹ تک ہم سبھی لوگوں کی باتوں کو سنا اور مزید دس سے پندرہ منٹ الگ سے اسدالدین اویسی امتیاز جلیل ایڈوکیٹ مومن مجیب اور مَیں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی شریک گفتگو رہے اور گری راج سنگھ نے اپنا عندیہ دیا۔(جاری)
مَیں آپ لوگوں کا دو سو فیصد کام کرکے دوں گا اسدالدین اویسی نے اور ہم نے انھیں مالیگاؤں دورہ کی دعوت دی ہیں الحمداللہ دعوت کو قبول کیا بھیونڈی اور مالیگاؤں کے دورے کا پروگرام بناکرکے وہ مالیگاؤں ضرور تشریف لائیں گے اسی طرح پاور لوم صنعت کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ و خاموش خدمتگار پاور لوم صنعت کی ٹیکنیکل علوم کے ماہر ایڈوکیٹ مومن مجیب نے کہا آج وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ کو 18 پوائنٹس پر مبنی ایک میمورنڈم دیا گیا اور اسکے جتنے عنوان تھے ہر پوائنٹس کے ساتھ تفصیل سے بات چیت کی گئی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ میٹنگ میں سیکریٹرز و ڈائریکٹر حاضر تھے اور جگہ پر منسٹر نے بہت سارے آرڈر دیے ہوئے ہیں اور اسکا اثر بہت جلد عوام کے سامنے آئے گا۔(جاری)
دیکھنے کو ملے گا ان شاءاللہ اسکیموں کے تعلق سے کہا ہے کہ چھوٹے بنکروں کیلئے بھی ترمیم کی جاۓ گی کہ وہ بھی تمام اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکے اور نئی اسکیمیں اس طرح سے بنائی جانے گی مالیگاؤں کے چھوٹے بنکروں غریب مزدوروں ان دونوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین پوزیٹو پالیسی اور اسی کے ساتھ ساتھ بہت ساری اسکیم بنائی جائے گی اور اسکے لیے انھوں نے اپنے سیکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہم لوگوں سے براۓ راست رابطے میں رہے گے مسائل کے حل کیلئے بجٹ سے پہلے پہلے مثبت نتائج عوام کے سامنے آئے گا ان شاءاللہ. یوسف الیاس سیٹھ نے کہا کہ آج کی میٹنگ اسدالدین اویسی نے منعقد کروائی دوران میٹنگ سیکریٹریز نے ہم سے سوال کیا آپ کا کاروبار انٹرنیشنل مارکیٹنگ یا انڈیا کی مارکیٹ میں ہے ایڈوکیٹ مومن مجیب، شبیر ڈیگ والا، نہال دانے والے اور مَیں نے بتایا کہ یارن ہم لوگ کہاں سے خریدتے ہیں۔(جاری)
اور تیار کپڑا کس مقام پر جاتا اپنے کاروبار کس انداز سے ہوتا آرہا ہے اسپننگ مل وغیرہ پر بھی بات چیت ہوئی ہے کوئی اچھا فیصلہ بنکروں کے حق میں آئے گا ایسی امید ہے مَیں اپنی جانب سے مالیگاؤں کی 12 بنکر تنظیموں کی جانب سے بیرسٹر اسدالدین اویسی امتیاز جلیل مفتی اسمٰعیل قاسمی کے شکر گزار ہیں ماضی میں بھی ہم نے اسمرتی ایرانی سابق وزیر ٹیکسٹائل سے ملاقات کر چکے ہیں آج کی ملاقات کافی امید افزا ہے. اس وفد میں اسدالدین، امتیاز جلیل، مفتی اسمٰعیل قاسمی، ایڈوکیٹ مومن مجیب، یوسف الیاس،حافظ عبداللہ، شبیر ڈیگ والا، یاسین جواہر، نہال دانے والا، لقمان انیس کمال، رفیق ملا پی اے، آمین ڈرائیور عزیزالرحمن نوفل شریک میٹنگ رہے تھے.
0 تبصرے