مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے میں 52 کلو سونا اور 15 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ بھوپال کے قریب مینڈوری کے جنگلات میں کھڑی ایک کار سے سونا اور نقدی ضبط کر لی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ 100 پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں کالا دھن ضبط کیا۔ جنگل میں کھڑی کار جس سے سونا اور رقم برآمد ہوئی تھی اس کی نمبر پلیٹ پر آر ٹی او ٹیگ تھا۔(جاری)
مدھیہ پردیش میں دو دن سے لوک آیکت اور انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 52 کلو سونا اور 15 کروڑ روپے بھی برآمد کیے ہیں۔ دو دن پہلے محکمہ انکم ٹیکس نے بھوپال اور اندور میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے 51 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ سفید رنگ کی ٹویوٹا کار سے سونا اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ یہ کار گوالیار کی ہے اور اسے 2020 میں خریدا گیا تھا۔ (جاری)
محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد
لوک آیکت پولیس نے جمعرات کو مدھیہ پردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سابق کانسٹیبل کی رہائش گاہ سے 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد برآمد کی، جس میں 2.85 کروڑ روپے نقد بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) وریندر سنگھ نے بتایا کہ یہاں کی پوش آریرا کالونی میں سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کی دو جائیدادوں پر صبح چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے میں نقدی کے علاوہ 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کچھ چاندی بھی ضبط کی گئی۔ ڈی ایس پی نے کہا تھا کہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات بھی ملے ہیں اور ان کی چھان بین کی جارہی ہے۔ تاہم سوربھ شرما کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔(جاری)
سوربھ نے بڑے انکشافات کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق شرما نے تقریباً ایک سال قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کے بعد اتنی بڑی رقم جنگل میں ایک کار سے ملی اور گاڑی پر آر ٹی او پلیٹ تھی۔ ایسے میں سوربھ شرما کی گرفتاری سے بڑے انکشافات ہو سکتے ہیں۔
0 تبصرے