دارالحکومت دہلی کے فسادات میں سازش کے الزام میں جیل میں بند ملزم عمر خالد کو عدالت نے بڑی راحت دی ہے۔ دہلی کی ککڑڈوما عدالت نے عمر خالد کو 7 دن کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمر خالد نے اپنے کزن بھائی اور بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 10 روز کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ تاہم ککڑڈوما کورٹ نے عمر خالد کو 28 دسمبر سے 3 جنوری تک 7 دن کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔(جاری)
عمر خالد کون ہے؟
عمر خالد جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو )، دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ عمر خالد پر فروری 2020 میں دہلی میں ہونے والے فسادات کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2020 میں دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف احتجاج کے دوران فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے خالد کو ستمبر 2020 میں گرفتار کیا تھا۔(جاری)
عمر خالد پر کیا الزام ہے؟
جے این یو کے سابق طالب علم رہنما عمر خالد پر دہلی پولیس نے دہلی فسادات میں سازش کا الزام لگایا ہے۔ عمر خالد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے عمر خالد کے خلاف قتل، اقدام قتل، فسادات، ہجوم کا اجتماع، بغاوت، مجرمانہ سازش اور کئی دیگر دفعات کے تحت ایک ضمنی چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔
0 تبصرے