سڑکوں کی تعمیر میں بدعنوانی عروج پر ۔۔۔ اسٹیمیٹ کے مطابق کام نہیں کیا گیا تو ۔۔۔۔ آصف شیخ کا بڑا بیان

 

مالیگاوں  / آج بروز جمعرات کو دوپہر 2 بجے مالیگاوں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اپنے رفقاء کیساتھ مالیگاوں شہر کارپوریشن پہنچے ، اسوقت انہوں نے کمشنر و دیگر سرکاری آفیسران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی ۔ معلوم ہوکہ اب آصف شیخ نے مالیگاوں کارپوریشن کے کانٹریکٹر اور سیاسی لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ (جاری)

 انہوں نے کہا اسمبلی انتخابات  ختم ہوئے ۔ شہر میں جاری سڑکوں  کی تعمیر کو لیکر آصف شیخ نے کہا کہ جو کانٹریکٹر وی ڈی سی سی روڈ (کانکریٹ روڈ) کے کام لیکر رکھیں ہیں اور جو سڑکوں کے کام شروع کئے گئے ہیں تو جو اسٹیمیٹ بنا ہے اس کے مطابق کام نہیں ہورہا ہے ۔ اس میں 50 فیصد بدعنوانی کی جارہی ہے ۔ بقول ان کے ، شہر میں جہاں جہاں بھی سڑکوں کے کام کاج جاری ہیں ۔ میں نے از خود اس کا ویڈیو اور فوٹو لیا ہے ، اور آج ہم مالیگاوں شہر کارپوریشن کے کمشنر کو انتباہ دینے کیلئے آئے تھے کہ جتنا کام گراؤنڈ پر ہورہا ہے اتنا ہی بل ریکارڈ کیا جانا چاہیئے ۔ اگر 100 فیصد بل ریکارڈ ہوتا ہے تو مالیگاوں کارپوریشن کے کمشنر ، سٹی انجینئر اور سائڈ انجینئر کے خلاف مہاراشٹر سرکار کے پاس کمپلینٹ کی جائیگی ۔ اور جس کام میں بدعنوانی نظر آئے گی اس پر ہم اسٹے آرڈر نکالنے کا کام کرینگے ۔ (جاری)

 بقول ان کے ، ہم اپوزیشن میں رہ کر اس شہر میں کام کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ اور شہر سے بدعنوانی کے خلاف کھڑے رہنے کی ہم تیاری کررہے ہیں ۔ اسی مدعے کو لیکر آج ہم کارپوریشن پہنچے تھے ۔ آج ہم نے مالیگاوں شہر کے کمشنر کو فرسٹ انٹیمیشن (انتباہ ) دیا ہے ۔ اگر اس کے باوجود بھی سائڈ انجینئر ، سٹی انجینئر اور کمشنر کی ملی بھگت سے اسٹیمیٹ کے مطابق کام کاج نہیں کیا گیا تو ان لوگوں کے خلاف اوپر تک تکرار داخل کی جائیگی ۔ (جاری)

 مالیگاوں شہر میں پھیل رہے ڈینگو بیماری پر بولے آصف شیخ 

 میڈیا کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاوں شہر میں ڈینگو بڑھ رہا ہے ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپنے آکڑے (تعداد) چھپا رہا ہے ۔اب تک شہر میں کئی بچوں کی موت ہوگئی ، اس کو لیکر ہم نے مالیگاوں کارپوریشن کمشنر سے اپیل کی ہیکہ بہت بڑی تعداد میں شہر میں بچوں کی اموات ہورہی ہیں اس کو لیکر مالیگاوں کارپوریشن کی جانب سے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آرہا ہے البتہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آرہا ہے ۔ مالیگاوں کارپوریشن کی جانب سے جان سے کھیلنے کا کام کیا جارہا ہے ۔ اسی کو لیکر ہم نے مالیگاوں کارپوریشن کمشنر سے اپیل کی ہیکہ اس مدعے پر ارجنٹ میٹنگ لی جائے ۔(جاری)

 

  سڑکوں کی تعمیر میں جاری بدعنوانی پر کھل کر بولے آصف شیخ 

 انہوں نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر میں تعمیراتی کام کو لیکر کل بھی بدعنوانی برقرار تھی اور آج بھی برقرار ہے ، آپ پوارواڑی کی روڈ دیکھ لیں ، آپ ڈیپو کی روڈ دیکھ لیں اور اس روڈ کا جاری کیا جانے والا اسٹیمیٹ پڑھ لیں ۔ بقول ان کے ، میں صاف الفاظ میں کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کام اسٹیمیٹ کے مطابق نہیں ہوا تو میں خود اسٹے آرڈر لیکر آؤنگا ۔ کیوں کہ میں چاہتا ہوں اگر کام ہورہا ہے تو وہ شفاف طریقے سے ہونا چاہیئے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے