اسدالدین اویسی نے مالیگاوں شہر میں مولانا سجاد نعمانی کو لیا آڑے ہاتھ ۔۔کہا ! سیاست نہیں آتی تو خاموش رہیں

 

مالیگاوں / مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مالیگاوں سینٹرل سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مفتی اسمعیل قاسمی دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ، مفتی کی جیت کے بعد مہاراشٹر میں اب مجلس کی ایک سیٹ بچ گئی ہے ۔ اسی تناظر میں مالیگاوں شہر کے مشاورت چوک میں ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا جس کا نام جشن فتح، اظہار تشکر دیا گیا تھا ، اس جشن فتح کے موقع پر یہاں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے چیف اسدالدین اویسی ، امتیاز جلیل ، نصیر صدیقی سمیت حیدرآباد یاقوتپورہ کے مجلسی ایم ایل اے جعفر حسین معراج نے شرکت کی ۔ اس دوران یہاں ہزاروں لوگوں نے جلسے میں شرکت کرتے ہوئے جلسے کو کامیاب بنایا ۔ (جاری)

اپنے خطاب کے دوران بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پہلے مالیگاوں شہر کی عوام کا شکریہ ادا کیا ، اور مہاراشٹر میں مسلم لیڈر شپ کو لیکر کئی اہم پیغامات بھی دئے ، انہوں نے دوران خطاب سجاد نعمانی پر نشانہ سادھتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا کہ کہاں ہیں وہ سمرتھن (حمایت ) کا اعلان کرنے والے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاست نہیں آتی ، نہیں سمجھتی تو خاموش رہو ، اللہ سے ہماری کامیابی کے لئے دعا کرتے لیکن نہیں ، یہ ایسے حمایتی بیان عین الیکشن کے وقت دینے سے کس کو فائڈہ ہوا آج پورا مہاراشٹر دیکھ رہا ہے ۔ اگر کل بی جے پی اور آر ایس ایس والے کچھ بھی الٹا سیدھا کرینگے تو ہم ہی آگے آنے والے ہیں ۔ (جاری)

اپنے خطاب میں موصوف نے پرجوش اندازہ میں کہا کہ میں یہ بات ہرگز نہیں بولتا لیکن میری مجبوری ہے اور آج مجھے بولنا ہے ، انہوں نے پھر سجاد نعمانی کو کہا ، اب کہاں گئے ، الیکشن ہوگیا ، نتیجے سامنے آگئے ، دیکھ لو ۔ سب آنکھ کے سامنے ہے ۔ اسدالدین اویسی نے مزید کہا تم کب تک ملک میں نفرت کی بیچ بوتے رہینگے ، ہم اور ہماری پارٹی نے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ، مسلم لیڈر شپ کو آگے بڑھانے کا کام کیا لیکن جن کی ہم عزت کرتے ہیں جب وہ اسطرح کے بیانات دیتے رہینگے تو ہم کیا کرینگے ۔!...


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے