گزشتہ دنوں مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہوئے جس کے نتیجے 23 نومبر کو ظاہر ہوئے ، اس الیکشن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے چیف جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے 16 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا ، جہاں اورنگ آباد سینٹرل سے نصیر صدیقی اور اورنگ آباد ایسٹ سے امتیاز جلیل کو امیدواری کا موقع دیا تھا ۔ لیکن جب الیکشن کے نتائج سامنے آئے تو یہ نتائج بالکل مختلف تھے ۔(جاری)
مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے مجلس کی شکست ناقابل قبول دیکھی گئی ، کیونکہ یہاں رزلٹ کے دن لیڈنگ پر چل رہے امتیاز جلیل صرف 2200 ووٹوں سے الیکشن ہار گئے ، وہیں نصیر صدیقی بھی 77 ہزار ووٹ حاصل کر کے 8 ہزار 119 ووٹ سے شکست کھا گئے ۔ اس موقع پر دونوں اسمبلی حلقوں میں مجلس اتحاد المسلمین کے ورکروں میں ناراضگی پائی جارہی تھی ۔ جس کو دیکھتے ہوئے آج بروز اتوار یکم دسمبر کو بیرسٹر اسدالدین اویسی اورنگ آباد پہنچے اور مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک جلسے سے خطاب کیا ۔ اسوقت یہاں کئی سو افراد نے شرکت کی اور مجلس اتحاد المسلمین کے ورکروں اور امیدواروں کا حوصلہ بڑھانے کا کام کیا ہے ۔ (جاری)
اس میٹنگ میں بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم نے پوری محنت اور لگن کیساتھ مہاراشٹر کے الیکشن میں حصہ لیا ۔ ہم نے نتائج کو لیکر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ جو ماحول مہاراشٹر میں دیکھا جارہا تھا ہمیں یقین تھا کہ مجلس اتحاد المسلمین ضرور اس الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی ۔لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ لیکن پھر بھی ہم اللہ کے ہر فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔ ہمیں اللہ پر یقین ہے ۔ آج اگر ہمیں شکست ہوئی تو کل ان شاءاللہ ہماری جیت ہوگی ۔ ہم اب بھی عوام کے درمیان رہینگے اور ہمیشہ کی طرح عوام کے مسائل حل کرینگے ۔ جو جیت گئے ان کی جیت صرف چند دن کی جیت ہے ۔ کیونکہ اللہ انصاف کو پسند کرتا ہے ۔ اسلئے ہمیں مایوس ہوکر خاموش بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مجلس اتحاد المسلمین خاموش بیٹھنے والی جماعت کا نام نہیں ہے ۔ ہم کل بھی حق پر تھے آج بھی حق پر ہیں۔ (جاری)
اس دوران انہوں نے اپنے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پہلی بار ایم ایل اے بنا تھا تب حیدآباد کے دارالاسلام میں صرف میں ، میرے والد اور پاشا قادری بیٹھا کرتے تھے ، وہ مجھے سمجھایا کرتے تھے کہ سیاست کیا ہے ۔ خیر یہ الگ بات ہے ۔ بقول ان کے ، سیاست میں شکست ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ ہمیں ہماری غلطی سامنے آتی ہے جس کو ہم ضرور درست کرینگے۔ انہوں نے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کی شروعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2011 یا 2012 میں اورنگ آباد آئے تھے اور اسی ہال میں پہلی میٹنگ کی تھی جس کا اثر یہ ہوا کہ آج پھر اسی ہال میں ہماری میٹنگ ہے اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ (جاری)
اسدالدین اویسی پہنچے مالیگاوں شہر ۔۔
اورنگ آباد میں مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں میٹنگ کے بعد اسدالدین اویسی مالیگاوں شہر سینٹرل پہنچے جہاں مفتی محمد اسماعیل قاسمی 162 ووٹوں سے الیکشن میں تاریخی جیت درج کی تھی ۔ یہاں مالیگاوں شہر میں جشن فتح کے موقع پر اظہار تشکر کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے جہاں کچھ دیر میں بیرسٹر اسدالدین اویسی اسٹیج پر نظر آنے والے ہیں ۔ معلوم ہوکہ مالیگاوں شہر سینٹرل یہ واحد اسمبلی سیٹ ہے جہاں سے مجلس اتحاد المسلمین کا امیدوار صرف 162 ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی ۔
ہماری خبروں کو پڑھنے کیلئے ہمارے وہاٹس ایپ چینل کو فالو کریں تاکہ معتبر خبریں آپ تک بروقت پہنچ سکیں ۔
0 تبصرے