مطلوب منشیات اسمگلر سنیل یادیو کو امریکہ میں ماری گئی گولی، لارنس بشنوئی کے گینگ نے قبول کر لی ذمہ داری

 

امریکہ : منشیات اسمگلر سنیل یادو، راجستھان میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ یادو کیلیفورنیا کے اسٹاکٹن میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔ سنیل یادو کو پاکستان کے راستے بھارت میں منشیات پہنچانے کے لیے جانا جاتا تھا اور اس کا نام 300 کروڑ روپیے کی منشیات کی ضبط شدہ کھیپ سے متعلق ایک کیس میں بھی آیا تھا۔(جاری)

گینگسٹر روہت گودارا نے سنیل یادو کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کا حصہ جانے، جانے والے روہت گودارا نے سنیل یادو کے بارے میں ایک بیان میں کہا، ’’اس نے ہمارے بھائی انکت بھدو کو انکاؤنٹر میں مارنے کے لیے پنجاب پولیس کے ساتھ کام کیا تھا۔ ہم نے اس کا بدلہ لے لیا ہے۔ انکت کی انکاؤنٹر میں موت میں اس کا نام سامنے آنے پر سنیل یادو ملک سے فرار ہو گیا"۔ روہت گودارا نے مزید کہا، “امریکہ میں، وہ ہمارے بھائیوں کے بارے میں معلومات بانٹ رہا تھا۔”(جاری)

سنیل یادو کا تعلق پنجاب کے فاضلکا ضلع کے ابوہر سے تھا اور وہ کسی زمانے میں لارنس بشنوئی کے گینگ کے قریب جانا جاتا تھا لیکن انکت بھدو کے قتل نے انہیں ان کے خلاف کردیا۔ وہ اس سے قبل دبئی میں مقیم تھا اور راجستھان پولیس نے حکام کے ساتھ مل کر اسے وہاں گرفتار کرنے اور اسے ہندوستان واپس لانے کے لیے کام کیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے