مالیگاوں (پریس ریلیز) ہم صدر وہ اراکین انجمن اور ہیڈ ماسٹر وہ اسٹاف سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ الحمدللہ خاتون حجن گرلس ہائی سکول نے اپنے 25 سال کامیابی سے مکمل کر لیے جس کی خوشی میں سلور جبلی کے موقع پر 21 دسمبر 2024 کو آل مالیگاوں و دھولیہ تقریری مقابلہ اور 22 دسمبر 2024 کو آل مالیگاوں پرائیویٹ پرائمری اسکولوں کے درمیان ہزل خوانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا آل مالیگاوں و دھولیہ تقریری مقابلے میں شہر وہ بیرون شہر سے کل 32 ہائی اسکولوں نے شرکت کی تقریر کے کل چھ عنوانات حالات حاضرہ سے متعلق تھے۔(جاری)
یہ مقابلہ تقریبا چھ گھنٹے جاری رہا ہر دو تقاریب میں شرکت کرنے والے مہمان کا اسکول ہذا کی طالبات کے ذریعے بنائے ہوئے گلدستے دے کر استقبال کیا گیا اس کے علاوہ مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے ساتھ آئے اساتذہ کو بھی طالبات کے ذریعے تیار کردہ پھولوں سے سجی ہوئی پن دی گئی ان کے لیے پانی کی بوتل اور ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تقریب کا دورآنیہ طویل ہونے پر درمیان میں تمام شرکا کے لیے چائے کا نظم رکھا گیا تقریری مقابلے میں اس اسٹیج پر شہر و بیرون شہر کی معزز شخصیات موجود تھی جنہوں نے ہر طالبات کی تقریر کو بغور سن کر ان کے حوصلوں کو بڑھایا مقابلے میں شریک تمام ہی طلبہ و طالبات کے لیے انعامات کی بارش کر دی گئی ۔(جاری)
ہر شریک مقابلہ کو تقریبا 12 مختلف انعامات سے نوازا گیا اس کے علاوہ اول انعام حاصل کرنے والی طالبہ اقصی انجم محمد جابر خاتون حجن گرلس ہائی اسکول کو پانچ ہزار روپیہ نقد ایک چاندی کا سکہ اور کل 26 انعامات ملے اسی طرح دو انعام یافتہ لائبہ ارم شفیق احمد ایس ایم خلیل ہائی اسکول کو دو ہزار روپیہ نقد اور دیگر 26 انعامات جبکہ سوم انعام یافتہ انصاری محمد انس افتخار احمد ایل ایم سردار ہائی اسکول دھولیہ کو ایک ہزار روپیہ نقد اور 26 انعامات سے نوازا گیا چہارم انعام حاصل کرنے والے مومن محمد عرفان نیشنل اردو ہائی اسکول دھولیہ اور پنجم انعام یافتہ ام رملہ ذوالفقار الزماں جے اے ٹی گرلز ہائی سکول کو سرٹفیکیٹ سمیت 26 انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی تمام فاتح طلبہ و طالبات کو بیادگار حاجی قیصر حسین صاحب خوبصورت ٹرافی سے بھی سرفراز کیا گیا۔(جاری)
طلبہ اور اساتذہ کے لیے ان انعامات کی مکمل مقدار کو سنبھالنا مشکل ہو گیا دوسرے شہروں سے سفر کرنے والے شرکاء کے لیے نقل و حمل مشکل تھا تقریری مقابلے کی صدارت محترم شکیل احمد محمد مصطفی صاحب سابق ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر فرما رہے تھے انہوں نے اپنے خطبہ صدارت میں اسکول ہذا کو 25 سالہ جشن پر مبارکباد دی دیگر معزز مہمانان نے بھی اپنے تاثرات میں اسکول کی اس بہترین کاوشوں کو سراہا اور دعائیں ججس کے فرائض ابو العرفان سر صاحب مالیگاوں محترم انیس احمد حسین سر صاحب جلگاوں اور محترم رئیس قتیل صاحب دھولیہ فرما رہے تھے۔(جاری)
مہمانان میں الفردوس ٹورس اینڈ ٹراویلس کہ افتخار احمد منا سیٹھ عابد سوڈا والا بنفس نفیس حاضر تھے 22 دسمبر 2024 کو آل مالیگاوں ہزل خوانی مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں شہر کی پرائیویٹ پرائمری اسکول شریک رہیں شہر سے کل 27 اسکولوں نے شرکت کی جن کے ننھے منے طلبہ و طالبات نے بہترین انداز میں ہزل پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا اس پروگرام کی صدارت محترم اشفاق قیصر صاحب سابق ہیڈ ماسٹر اسکول نمبر 33 فرما رہے تھے اسٹیج پر شہر کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں ان شخصیات نے اپنے تاثرات میں روز اول سے آج تک کی اسکول کی تعمیر وہ ترقی کو یاد کیا اسکول ہذا کے ذمہ داران کو اس بڑے جشن کی مبارکباد دی اور اسکول کی ترقی کے لیے دعاگو رہے۔(جاری)
مقابلے میں شریک ہر ننھے منے کو 13 مختلف انعامات سے سرفراز کیا گیا اس کے علاوہ اول انعام حاصل کرنے والی طالبہ شیخ مسفرہ مدثر نظر تہذیب پرائمری اسکول دوم انعام یافتہ طوبہ صدف محمد اصف نشاط پرائمری اسکول اور سوم انعام پانے والی عرشیہ بانو شیخ عارف مدر عائشہ پرائمری اسکول چہارم انعام یافتہ مومن عبدالوہاب اشفاق احمد شیخ امام پرائمری سکول پنجم انعام پانے والے طالب علم محمد ثاقب عقیل احمد سویس ماڈل پرائمری اسکول تھے ان تمام طلبہ کو 26 مختلف انعامات اور ٹرافی بیادگار حاجی قیصر حسین صاحب دی گئی منصف کے فرائض محترم آصف سبحانی صاحب مالیگاوں محترم عبدالحفیظ سر صاحب دھولیہ محترم رئیس قتیل صاحب دھولیہ ادا کر رہے تھے ۔(جاری)
پروگرام کے صدر محترم اشفاق قیصر صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں شریک مقابلہ طالبات کا اور ان کو تیار کرنے والے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ان کی کوششوں کو سراہا اور نیک دعائیں دی اور دونوں ہی پروگرام کے لیے تمام ہی ہمدردان اور مخیران کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کے تعاون سے سلور جبلی کے جشن میں مزید رنگ پیدا ہوا اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے مخیران قوم کو صحت عطا کرے اور کاروبار میں ترقی عطا کرے امین آخر میں صدر مجلس کی اجازت سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
0 تبصرے