نئی دہلی : ون نیشن ون الیکشن سے متعلق بل آج یعنی منگل کو لوک سبھا میں پیش کردیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے اس بل کو ایوان میں پیش کیا ۔ اس بل کو ’آئین (129 ویں ترمیم) بل 2024 ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ سرکار اس بل کو پیش کرنے کے بعد اس کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی ( جے پی سی) کے پاس بھیجنے کی سفارش کرنے جارہی ہے ۔ بی جے پی نے اپنے ممبران پارلیمنٹ کیلئے وہپ جاری کیا تھا ۔(جاری)
وہیں کانگریس نے صبح ایمرجنسی میٹنگ بلائی تھی اور تین لائن کا وہپ جاری کیا تھا ۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کرتی آرہی ہیں ۔ فی الحال لوک سبھا میں آج کی کارروائی میں کافی ہنگامہ آرائی کا امکان ہے ۔ ایس پی صدر اکھیلیش یادو نے بھی مخالفت کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے آئین کو ختم کرنے کی ایک سازش بھی ہے ۔(جاری)
وہیں مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کا نہیں، بلکہ ملک کا معاملہ ہے۔ ملک دیکھے گا کہ کیسے کانگریس ہمیشہ منفی رہتی ہے ۔ ملک آزاد ہوا تو ملک میں ون نیشن ون الیکشن تھا ۔ لیکن کانگریس نے اپنے حساب سے وہ بدل دیا ۔ ملک میں ہمیشہ انتخابات ہوتے رہتے ہیں، جس سے ملک کو کافی نقصان ہوتا ہے ۔(جاری)
خیال رہے کہ ٹی ڈی پی نے بھی واضح کردیا ہے کہ وہ ون نیشن ون الیکشن کے بل کو پوری حمایت کرے گی ۔ پارٹی نے اپنے ممبران پارلیمنٹ کیلئے وہپ جاری بھی کیا ہے ۔
0 تبصرے