آفاق اکیڈمی میں کھیلوں کے مقابلوں کی شاندار افتتاحی تقریب

 

مالیگاؤں/ پریس ریلیز : جامعہ محمدیہ کے زیر اہتمام جاری آفاق اکیڈمی میں کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب 17 دسمبر کو دوپہر 03:00 بجے اسکول کے میدان میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا آغاز  محترم جناب مولانا ارشد مختار صاحب (صدر , جامعہ محمدیہ) نے کیا۔اس تقریب کا آغاز دل کو سکون بخش تلاوتِ قرآن سے ہوا، جس کے بعد اسکول کے کھیلوں کے ہاؤسز کی جانب سے ایک طلبہ مارچ  اور ماش ڈرل پیش کی گئی۔(جاری)

محترم رئیس الجامعہ ارشد مختار صاحب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو کھیل کود کے ذریعے اپنی زندگی کو منظم بنانے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس زندگی کو ایک مرتب طریقے سے جینے کا سلیقہ سیکھتا ہے اور کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے طلباء میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جسمانی فٹنس میں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو کھیلوں میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دی۔کھیلوں کی افتتاحی تقریب ایک کامیاب تقریب ثابت ہوئی اور آفاق اکیڈمی میں کھیلوں کے نئے موسم کی شروعات کا اعلان کیا۔(جاری)

اس موقع پر محترم مولانا ارشد مختار ، جناب عدیل انصاری، جناب غفران انصاری، پرنسپل نوید احمد، اور محترمہ صدف زری والا (سی او او)  اور دیگر اسٹاف موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے