کل منگل لوک سبھا میں پیش ہوگا " ون نیشن ون الیکشن" کا بل

 

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے 'ایک ملک ایک الیکشن' یا 'ون نیشن ون الیکشن' سے جڑی بڑی خبریں آ رہی ہیں۔  اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کل یعنی منگل 17 دسمبر 2024 کو ایوان زیریں لوک سبھا میں ون نیشن ون الیکشن سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا۔  مرکزی وزیر قانون ارجن میگھوال یہ بل پیش کریں گے۔(جاری)

لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لیے آئینی ترمیمی بل منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اسے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجا جا سکتا ہے۔  مرکزی کابینہ نے گزشتہ ہفتے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیسے کرائے جائیں گے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے