اورنگ آباد: معروف ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر، مبارک کاپڑی، 20 دسمبر بروز جمعہ، اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو میں خصوصی موضوعات پر اہم خطاب کریں گے۔
پہلا سیشن، "چیلنجنگ ازمپشنز: کانٹیمپریری ایجوکیشن اور رلیزیس اسکول"، دوپہر 2:30 بجے سے 5:00 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس سیشن میں جدید تعلیمی نظریات اور مذہبی اسکولوں کے درمیان مطابقت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
دوسرا سیشن، "دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت"، شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا، جس میں دینی اور عصری علوم کو یکجا کرنے کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ سیشنز طلبہ، اساتذہ، والدین اور تعلیمی ماہرین کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوں گے۔ منتظمین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور تعلیمی دنیا کی نئی جہتوں سے استفادہ کریں۔
0 تبصرے