وزیراعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر کویت پہنچے ، ہوا شاندار استقبال

 

کویت سٹی (کویت) : وزیراعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہندوستانیوں نے ترنگا جھنڈا لے کر ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ’مودی-مودی‘ کے نعرے بھی لگے ۔ کویت کی راجدھانی کویت سٹی میں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ترنگا لے کر وزیراعظم مودی کا انتظار کر رہی تھی۔ ان کے آتے ہی لوگوں نے تالیاں بجانی شروع کر دیں اور ترنگا لہرا کر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم مودی نے مسکراکر سبھی کا مبارکباد قبول کیا۔(جاری)

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کویت پہنچے ہیں، جہاں وہ کویت کے رہنماؤں سے بات چیت کریں گے اور ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مودی کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت پہنچے ہیں۔ 43 سال بعد کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا کویت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مغربی ایشیا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔(جاری)

کویت کے لیے روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کویت کی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت ہندوستان اور کویت کے درمیان مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا ایک موقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کویت کے ساتھ ان تاریخی تعلقات کو کافی اہمیت دیتے ہیں جو نسلوں سے جاری ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوط تجارتی اور توانائی کے شراکت دار ہیں، بلکہ مغربی ایشیا کے خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں بھی ہمارے مشترکہ مفادات ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی سے پہلے 1981 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کویت کا دورہ کیا تھا۔(جاری)

ہوائی اڈے پر مودی کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی نژاد لوگوں نے وزیر اعظم مودی کے لیے کتھاکلی ڈانس پیش کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہائیڈرو کاربن، دفاعی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے