اترپردیش: سنبھل میں مندر کے پاس تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے، لوگ خود ہی توڑ رہے بالکنی

 

سنبھل : اترپردیش کے سنبھل میں ملے مندر کے پاس واقع مکانات میں غیرقانونی تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے ۔ ان مکانات کے غیر قانونی حصے کو توڑا جارہا ہے ۔ مکانات کی بڑھی ہوئی بالکنیوں کو توڑا جارہا ہے ۔ مکان مالکان خود ہی اپنے گھر کے بڑھے ہوئے حصوں کو منہدم کروا رہے ہیں ۔(جاری)

زرائع سے خصوصی بات چیت میں سنبھل کے کھگگو سرائے علاقے میں رہنے والے متین نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ میں نے یہ گھر 2002 میں سیوارام جی سے لیا تھا، ہمارے پاس اس کے کاغذات بھی ہیں۔ پولیس نے ابھی اس کی پیمائش کی ہے، جو بالکنی باہر نکلی ہوئی ہے اس کو ہٹانا ہے، ہم خود ہٹا دیں گے۔ سبھی نے بالکنی نکالی تھی اس لیے ہم نے بھی نکال لی تھی۔(جاری)

انہوں نے بتایا کہ اس مندر کو پہلی بار 2006 میں کھولا گیا تھا، رستوگی خاندان یہاں سے آخری تھا، جو چلا گیا تھا تو اس کے بعد سے یہاں کوئی نہیں آیا ۔ کوئی ڈر نہیں تھا لوگ خود ہی گئے تھے ۔ ہم خود ہی ریلنگ ہٹادیں گے ۔وہیں سنبھل کے ایڈیشنل ایس پی شریش چندر نے کہا کہ سنبھل میں مندر سے متصل کچھ لوگوں کے مکانات کی پیمائش کی گئی ہے اور یہ دیکھا گیا ہے کہ ان کے گھر کا کتنا حصہ مندر کی طرف آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے انہیں اطلاع دی ہے۔ پولیس کو یقین دلایا کہ وہ نکلے ہوئے حصہ کو خود ہی منہدم کروا لیں گے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے